۔،۔فنانس سیکرٹری پی ٹی آئی نیویارک قیصر مصطفی بھٹہ اسلام آباد پہنچ گئے۔،۔
وزیراعظم تنہا کرپشن کوفنا نہیں کرسکتے،ان کی کامیابی اداروں پر منحصر ہے۔قیصر بھٹہ

پاکستان تحریک انصاف نیویارک کے فنانس سیکرٹری قیصر مصطفی بھٹہ اپنے مختصر نجی دورے پراسلام آباد پہنچ گئے جہاں پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماؤں،ارکان اسمبلی اورکارکنان نے ان کا شانداراستقبال کیا۔وہ اسلام آباد میں چندروز قیام کے دوران وہاں پارٹی قائدین،وفاقی وزراء سے ملاقات کریں گے اوربعدازاں اسلام آباد سے لاہور کیلئے روانہ ہوں گے۔ قیصر مصطفی بھٹہ کی لاہورمیں بھی پی ٹی آئی پنجاب کے صوبائی عہدیداران،صوبائی وزراء اورارکان اسمبلی سے ملاقاتیں طے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف نیویارک کے فنانس سیکرٹری قیصر مصطفی بھٹہ نے کارکنوں کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان تنہا کرپشن اورمافیاز کوفنا نہیں کرسکتے،ان کے مثبت ارادوں کی تکمیل کیلئے اداروں کو بھی ان کابھرپورساتھ دیناہوگا۔قدرت پاکستان پرمہربان اوریہ وسائل کے معاملے میں خودکفیل ہے تاہم ماضی میں اس کے وسائل میں نقب لگائی گئی اورایک سازش کے تحت ہماری ریاست کومقروض جبکہ اس کی معیشت کومفلوج کردیا گیا۔انہوں نے کہا کہ چوروں سے پاکستان کے قومی وسائل کی واپسی تک پاکستان میں خوشحالی کاسورج طلوع نہیں ہوگا۔پیپلزپارٹی اورمسلم لیگ (ن) والے احتساب سے بچاؤکیلئے نیب کیخلاف متحد ہوئے تھے لیکن ان کے درمیان مفادات کاتصادم انہیں ایک بار پھر مدمقابل لے آیا۔انہوں نے کہا کہ نیب زدگان کے بوجھ نے نام نہاد متحدہ اپوزیشن کواس کے منطقی انجام تک پہنچا دیاہے۔وزیراعظم عمران خان کی نیک نیتی، ان کے عزم واستقلال جبکہ پاکستانیوں کی دعاؤں اوروفاؤں کے طفیل پی ٹی آئی کی منتخب حکومت کیخلاف سازشوں میں شریک عناصر پوری طرح منتشر ہوگئے۔

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے