۔،۔ حکمرا ن اپنی نیت اورسمت درست کریں:محمدجمیل گوندل۔،۔
ریاستی نظام کی تبدیلی اورعوام کی خوشحالی ان کے بس کی بات نہیں ہے

انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ نیویارک کے صدر محمدجمیل گوندل نے کہا ہے کہ حکمران عوام کو ڈیلیورکرنے کیلئے اپنی نیت اورسمت درست کریں،کپتان اپنے نام نہاد ویژن اوراس ٹیم کے ساتھ ریاستی نظام کی تبدیلی اورعوام کی خوشحالی کیلئے کچھ نہیں کرسکتے۔عمران خان نے پونے تین برسوں میں وزیروں کے قلمدان تبدیل کرنے کے سواکچھ کیا اور آئندہ بھی اس سے زیادہ کچھ نہیں کرسکتے۔پاکستان کی باگ ڈور باصلاحیت،تجربہ کار،زیرک قیادت کے ہاتھوں میں دیناہوگی ورنہ مختلف بحران اورسیاسی طوفان مادروطن پاکستان کی جان نہیں چھوڑیں گے۔ اپنے ایک بیان میں محمدجمیل گوندل نے مزید کہا کہ پاکستان میں انتظامی ومعاشی تبدیلی اورتعمیروترقی کیلئے وزراء نہیں وزیراعظم بدلنا ہوگا۔تبدیلی سرکار کی ٹیم سے زیادہ کپتان ناکارہ ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کے نام نہاد تجربات نے ریاست اورمعیشت کابھٹہ بٹھادیا ہے۔وزیراعظم کا ریاست نہیں بلکہ اپنااقتداراور اپنے معتمد وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کوبچانے پر زور ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان شروع دن سے اناڑیوں اور بزداروں پر انحصار کررہے ہیں، کپتان سمیت ان کے آس پاس کوئی ایک بھی داناوزیریامشیر نہیں۔ پاکستان کودرپیش بحرانوں سے نجات کاراستہ اورراز پارلیمانی نہیں صدارتی طرز حکومت میں پنہاں ہے۔انہوں نے کہا کہ جمہوریت اشرافیہ کی باندی،یہ نظام پاکستان اورپاکستانیوں کوراس نہیں آیا۔پاکستان کے استحکام کیلئے صدارتی نظام آزمایاجائے۔

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے