۔،۔ ناکام سیاسی قیادت ریاست کیلئے بوجھ ہے:جمیل رمضان رضی۔،۔
کپتان بزداروں کے حصار میں،وہ پاکستان کی ناؤ منجدھار سے نہیں نکال سکتے

تحریک دفاع پاکستان کے مرکزی چیئرمین جمیل رمضان خان رضی نے کہا ہے کہ ناکام سیاسی قیادت ریاست کیلئے بوجھ ہے۔ کپتان عمران خان بزداروں کے حصار میں ہیں،وہ پاکستان کی ناؤ منجدھار سے نہیں نکال سکتے۔عمران خان نے ملک وقوم کی خدمت کیلئے ٹیم بنانے کی بجائے مخصوص خوشامدی عناصر کوسرکاری وسیاسی عہدوں سے نوازنا شروع کردیا۔اگرعمران خان پنجاب میں بدترین بیڈگورننس کے باوجود اپنے معتمد عثمان بزدار کوبرقراررکھیں گے توپھر آئندہ انتخابات میں چاروں صوبوں سے تبدیلی سرکارکاصفایاہوجائے گا۔اپنے ایک بیان میں جمیل رمضان خان رضی نے مزید کہا کہ پاکستان کو تازہ دم اوردانا قیادت کی ضرورت ہے،زیرتربیت عہدیدار ڈیلیور نہیں کرسکتے۔چار چار دہائیوں سے ریاست،ریاستی اداروں اورشہریوں کوتختہ مشق بنانیوالے عناصر کوزندانوں میں بندکردیاجائے۔انہوں نے کہا کہ ایوان میں براجمان منتخب نمائندوں نے عوام کومایوس کیا اورمافیاز کے رحم وکرم پرچھوڑدیا۔زیادہ تر ارکان اپنے اپنے قائدین کی قصیدہ خواں بنے ہوئے ہیں،وہ مہنگائی کیخلاف اور عوامی ایشو ز کے حق میں بات کرنے کیلئے تیار نہیں۔ انہوں نے کہا کہ عام آدمی کامعیار زندگی جبکہ سیاسی کارکنان سمیت ووٹرزکامورال بلند کرنا ہماری جدوجہد کامحور ہے۔ نام نہاد متحدہ اپوزیشن کی صفوں میں واضح دراڑ پڑجانے سے یقینا حکومت سے عوامی توقعات مزیدبڑ ھ گئی ہیں لہٰذاء حکومت اپنے وعدے وفاکرے یاپھراقتدار چھوڑدے۔پی ڈی ایم نامی اتحاد کاڈراپ سین ہونے سے اب حکمران کوئی عذر پیش نہیں کرسکتے لہٰذاء اب وہ سیاست چھوڑیں اورعوام کوڈیلیور کریں۔انہوں نے کہا کہ اگر عمران خان کے پاس حکومت کرنے کامینڈیٹ ہے توپھر وہ سیاست کیوں کررہے ہیں،اگروزیراعظم سیاست کر تے رہیں گے توپھر حکومت کون کرے گا۔

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے