-,- افواج کادشمن پاکستان کادوست نہیں ہوسکتا:جمیل رمضان رضی-,-
قومی اداروں کوفرعون کے لہجے میں دھمکانااورکارکنان کو اکسانامناسب نہیں

تحریک دفاع پاکستان کے مرکزی چیئرمین جمیل رمضان خان رضی نے کہا ہے کہ ہماری افواج کادشمن پاکستان کادوست نہیں ہوسکتا۔پاکستانیوں اورافواج پاکستان کے درمیان محبت فطری، سودوزیاں سے بے نیازاورانمٹ ہے۔ہماری افواج اورسکیورٹی فورسز ہماراسرمایہ افتخار ہیں،مادروطن نے پکاراتواپنے فوجی جوانوں کے ساتھ اپنے سینوں کی دیوارسے دشمن کاراستہ روک دیں گے۔ہماری مسلح افواج پرکیچڑاچھالنا پاکستان کی سا لمیت اورقومی حمیت پرحملے کے متراد ف ہے،متنازعہ نیوزفیڈمیں ملوث کرداردرحقیقت غداراورسخت سزاکے مستحق ہیں۔وہ ایک استقبالیہ سے خطاب کررہے تھے۔جمیل رمضان خان رضی نے مزید کہا کہ پاکستان کے نوجوان نظریاتی سرحدوں پرآنچ نہیں آنے دیں گے،جغرافیائی سرحدوں کی پہریداری بھی ہم پرقرض اورہمارافرض ہے۔ ریاست کیلئے جمہوریت بھی اہم ہے لیکن دفاعی ادارے ناگزیر ہیں۔انہوں نے کہا کہ1965ئمیں جمہوری نظام نہیں ہماراقابل رشک دفاعی نظام ہمارے کام آیا تھا،ہمارافطری دشمن جمہوریت نہیں ہماری بہادرافواج کے ڈر سے جارحیت سے رکاہواہے۔انہوں نے کہا کہ وطن اورقومی اداروں کیخلاف منفی پروپیگنڈا ہرگزبرداشت نہیں کیا جائے گا۔پاک فوج کیخلاف عالمی سازش کوبے نقاب اورناکام کرنا ہم کالم نگاروں کامشن ہے،اس سازش کی تکمیل کیلئے سرگرم اندرونی سہولت کاروں پربھی کاری ضرب لگاناہوگی۔انہوں نے کہا کہ ایٹمی پاکستان کی طرح پاک فوج بھی ایک زندہ حقیقت اورناقابل شکست ہے۔ طلبہ وطالبات اپنے قلم سے پاکستانیت کے فروغ کیلئے اپناکرداراداکریں۔انہوں نے کہا کہ اپنے قلم سے مادروطن کی محبت کاقرض چکاناہمارے نزدیک بیش قیمت سعادت ہے۔

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے