-,- حکمرانوں کی نیت اورسمت درست نہیں:الطاف شاہد-,-
ریاستی نظام کی تبدیلی اورعوام کی خوشحالی ان کے بس کی بات نہیں ہے

پاک سرزمین پارٹی برطانیہ کے صدر چوہدری محمد الطاف شاہد نے کہا کہ حکمرانوں کی نیت اورسمت درست نہیں،ریاستی نظام کی تبدیلی اورعوام کی خوشحالی ان کے بس کی بات نہیں ہے۔عمران خان نے پونے تین برسوں میں وزیروں کے قلمدان تبدیل کرنے کے سواکچھ کیا اورنہ آئندہ اس سے زیادہ کچھ کرسکتے ہیں۔پاکستان کی باگ ڈور باصلاحیت،تجربہ کار،زیرک اورانتھک سیّد مصطفی کمال کے ہاتھوں میں دیناہوگی ورنہ مختلف بحران اورسیاسی طوفان ہماری جان نہیں چھوڑیں گے۔وہ ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ چوہدری محمد الطاف شاہد نے مزید کہا کہ پاکستان میں انتظامی ومعاشی تبدیلی اورتعمیروترقی کیلئے وزرائنہیں وزیراعظم بدلنا ہوگا۔تبدیلی سرکار کی ٹیم سے زیادہ کپتان نکما اورنکھٹو ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کے نام نہاد تجربات نے ریاست اورمعیشت کاحلیہ بگاڑدیا۔وزیراعظم کا ریاست نہیں اپنے معتمد وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کوبچانے پرفوکس ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اناڑیوں اور بزداروں پر اعتماد اورانحصارکیا، کپتان سمیت ان کے آس پاس کوئی ایک بھی بردبار نہیں۔این اے249کے عوام مسائل سے نجات کیلئے سیّد مصطفی کمال پر اعتماد کریں وہ ان کی توقعات سے زیادہ ڈیلیور کریں گے۔انہوں نے کہا کہ این اے 249سے امیدوار سیّد مصطفی کمال کامیابی کے بعد عوام کی مشاورت سے حلقہ میں ترقیاتی منصوبوں کوپایہ تکمیل تک پہنچانے کے حامی ہیں۔ سیّد مصطفی کمال عوام کی مشاورت سے حلقہ کیلئے اپنی ترجیحات ترتیب دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاک سرزمین پارٹی کی کامیابی سے سیّد مصطفی کمال ایوان میں پاکستان کے قومی مفادات کاتحفظ یقینی بنانے کیلئے اپناقومی کرداراداکریں گے۔

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے