-,-تبدیلی سرکار کی ٹیم سے زیادہ کپتان نکما اورنکھٹو ہے:الطاف شاہد-,-
پاکستان میں انتظامی ومعاشی تبدیلی کیلئے وزرائنہیں وزیراعظم بدلنا ہوگا

پاک سرزمین پارٹی برطانیہ کے صدر چوہدری محمد الطاف شاہد نے کہا کہ پاکستان میں انتظامی ومعاشی تبدیلی کیلئے وزرائنہیں وزیراعظم بدلنا ہوگا۔تبدیلی سرکار کی ٹیم سے زیادہ کپتان نکما اورنکھٹو ہے۔عمران خان کے نام نہاد تجربات نے ریاست اورمعیشت کاحلیہ بگاڑدیا۔وزیراعظم کا ریاست نہیں اپنے معتمد وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کوبچانے پرفوکس ہے۔عمران خان نے اناڑیوں اور بزداروں پر اعتماد اورانحصارکیا، کپتان سمیت ان کے آس پاس کوئی ایک بھی بردبار نہیں۔این اے249کے عوام مسائل سے نجات کیلئے سیّد مصطفی کمال پر اعتماد کریں وہ ان کی توقعات سے زیادہ ڈیلیور کریں گے۔وہ ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ چوہدری محمد الطاف شاہد نے مزید کہا کہ این اے 249سے امیدوار سیّد مصطفی کمال کامیابی کے بعد عوام کی مشاورت سے حلقہ میں ترقیاتی منصوبوں کوپایہ تکمیل تک پہنچانے کے حامی ہیں۔ سیّد مصطفی کمال عوام کی مشاورت سے حلقہ کیلئے اپنی ترجیحات ترتیب دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاک سرزمین پارٹی کی کامیابی سے سیّد مصطفی کمال ایوان میں پاکستان کے قومی مفادات کاتحفظ یقینی بنانے کیلئے اپناقومی کرداراداکریں گے-

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے