۔،۔ قیادت ریاست کے روشن مستقبل کی ضمانت بنے:جمیل رمضان رضی۔،۔
عوام ملک وقوم کی انتھک خدمت کابیڑااٹھا نیوالے امیدواروں کومینڈیٹ دیں

تحریک دفاع پاکستان کے مرکزی چیئرمین جمیل رمضان خان رضی نے کہا ہے کہ سیاسی قیادت ریاست کے روشن مستقبل کی ضمانت بنے،تصادم کی سیاست کاباب بندکرنے کاوقت آگیا۔ بابائے قوم محمدعلی جناح ؒ کی سیاست کے وارث کہاں ہیں،عوام ملک وقوم کی انتھک خدمت کابیڑااٹھا نیوالے امیدواروں کومینڈیٹ دیں۔جس قدر بانیان پاکستان سنجیدگی اورمستقل مزاجی کے ساتھ قیام پاکستان اوربعدازاں تعمیر پاکستان کیلئے کوشاں تھے،عہدحاضر کے سیاستدان اس مادروطن کے ساتھ مخلص کیوں نہیں ہیں۔ہمارے محبوب قائد ؒنے اپنے دور صدارت میں پاکستان اور عام آدمی کواپنی ترجیحات کامحوربنایا تھا۔اپنے ایک بیان میں جمیل رمضان خان رضی نے مزید کہا کہ ہر سطح پر نفاق،نفرت،منافرت اورتعصبات کی پراگندہ سیاست کاسیلاب روکنے کیلئے اس کے آگے بندباندھ دیا تھا، وفاق کی راہوں سے منافرت اورصوبائیت کی بارودی سرنگوں کوصاف کرناہوگا۔ قائدؒ کے افکارآج بھی ملک وقوم کیلئے مفید ہیں،ان کے فلسفہ سیاست کومشعل راہ بناناہوگا۔ معاشرے کے سنجیدہ طبقات اپنے اپنے سیاسی وانتظامی ویژن کی روشنی میں دوررس تجاویزدیں۔انہوں نے کہا کہ قیام پاکستان کے بعدستر کی دہائی تک حکمران اورسیاسی طبقات نے ہرمرحلے پرقومی مفاد کودیکھتے ہوئے اپنی تعمیری رائے کااظہارکیا۔عوام کی” فلاح” کیلئے ریاستی اداروں اورارباب اقتدار کو نیک نیتی کے ساتھ” صلاح” دینا ازبس ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی قیادت ملک دشمن بیانیہ پرکاری ضرب لگا تے ہوئے قومی اداروں کی مضبوطی کیلئے اپنامثبت کرداراداکرے۔

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے