۔،۔منگل سے جرمنی بھر میں فیملی ڈاکٹرز نے بھی ویکسی نیشن شروع کر دی ہیں۔ نذر حسین۔،۔
٭پہلے کس کو ٹیکے لگائے جائیں گے آپ کی اطلاع کے لئے٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ۔برلن۔ منگل 6 اپریل سے جرمنی بھر میں تقریباََ 35.000فیملی ڈاکٹرز نے کورونا وائرس سے بچاوُ کی ویکسی نیشن شروع کر دی ہے، کورونا ویکسی نیشن کی کم مقدار ہونے کی وجہ سے ویکسی نیشن میں تیزی نہیں آ سکی رپورٹ کے مطابق اپریل کے آخر میں ویکسی نیشن کی رولنگ شروع ہو جائے گی۔جہاں پر جرمنی ے منسٹروں کو لاک ڈاون کے مطالبہ پر تنقید کا نشانہ بننا پڑ رہا ہے وہاں پر جرمنی میں عام پریکٹیشنرز کے لئے ویکسین شروع کرنے سے آخر کار نئے کورونا انفیکشن میں روزانہ ہونے والے اضافے کو دبانے میں کامیاب ہونے کی امید کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ آنے والے ہفتوں میں ویکسی نیشن کی نئی کھیپ آنے پر کورونا پر قابو پانے میں نئی دوڑ ممکن ہے۔ 35.000 ڈاکٹروں کو تقریباََ فلحال 940.000 انجکشن مہیا کئے جائیں گے جو تقریباََ 26 انجکشن ہفتہ وار ڈاکٹرز کو ملیں گے۔

ایڈیٹرچیف نذر حسین کی زیر نگرانی آپ کی خدمت میں پیش ہے