۔،۔ شفیق نواز کے بیٹے قاسم شفیق نے نمایاں نمبروں کے ساتھ میڈیکل میں پی ایچ ڈی حاصل کر لی۔،۔

شان پاکستان جرمنی۔ پاکستانی کمیونٹی کے لئے خوشی کی خبر ہے کہ شفیق نواز کے برخوردار قاسم شفیق نے نمایاں نمبر حاصل کرتے ہوئے میڈیکل میں پی۔ایچ۔ڈی حاصل کر لی ہے جس کے لئے شفیق صاحب اور ان کے اہل خانہ مبارک باد کے مستحق ہیں ماشا اللہ دین سے رغبت رکھنے والے نوجوان نے میڈیکل میں پی ایچ ڈی حاصل کر کے نہ صرف اپنے والدین،اہل خانہ بلکہ پاکستانی کمیونٹی کا سر بھی فخر سے اونچا کر دیا ہے، ہماری دعا ہے کہ قاسم شفیق اپنے والدین و،خاندان اور اُمت مسلمہ کے لئے خیر و برکت کا باعث بنے اللہ کریم اس نوجوان کی عمر میں برکت عطاء فرمائے، اللہ کریم دین و دنیا اور آخرت میں کامیابی و کامرانی عطاء فرمائے (آمین ثم آمین)-یہی وہ نعمتیں ہیں جو اللہ کریم کی طرف سے ہمیں یورپ میں رہتے ہوئے نصیب ہو رہی ہیں جن کا ہمیں شکر ادا کرنا چاہیئے-