۔،۔ قیصر ملک (برلن) کی اہلیہ کی وفات پر اظہار تعزیت۔ نذر حسین۔،۔

شان پاکستان جرمنی برلن۔ انا للہ و انا الیہ راجعون۔ نہایت افسوس ناک خبر شیئر کی گئی ہے کہ قیصر ملک جو کسی تعارف کے محتاج نہیں کی اہلیہ رضائے الہی سے وفات پا چکی ہیں،شان پاکستان جرمنی اور پاکستان جرمن پریس کلب کے تمام عہدہ داران اس غم اور دُکھ کے لمحے میں قیصر ملک کے دُکھ میں برابر کے شریک ہیں،ہم اللہ کریم کے حضور بدست دُعا ہیں کہ اللہ کریم قیصر ملک کی اہلیہ کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطاء فرمائے اور ان کے تمام اہل خانہ کو اس شدید غم کی گھڑی میں صبر جمیل عطاء فرمائے، ہماری پوری ٹیم کی دُعا ہے کہ مرحومہ کو اللہ تعالی کی رضاء اور جنت کی خوشخبری حاصل ہو اور ملائکہ لحد میں ہی اللہ کریم کی طرف سے ان کے لئے نعمتوں کی بشارت لے کر اُتریں جو ان کو عطاء کی جائیں۔