۔،۔ اِنَا لِلّہِ وَ اِنَا اِلَیہِ رَاجِعُونَ۔قاری و حافظ مشتاق الرحمن آج صبح پاکستان میں انتقال فرما چکے ہیں۔ نذر حسین۔،۔

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ۔ اِنَا لِلّہِ وَ اِنَا اِلَیہِ رَاجِعُون۔ آج صبح حاجی ابرار صاحب کی طرف سے اطلاع ملی ہے کہ چند گھنٹے قبل سابقہ امام پاک محمدی مسجد، سابقہ امام مسجد توحید آفن باخ، سابقہ امام مسجد الفلاح آفن باخ قاری مشتاق الرحمن پاکستان میں انتقال فرما چکے ہیں۔ اِنَا لِلّہِ وَ اِنَا اِلَیہِ رَاجِعُون۔قاری مشتاق الرحمن اپنے سیکڑوں چاہنے والوں کو اداس کر گئے، آپ کسی تعارف کے محتاج نہیں آپ نے عرصہ دراز سے فرینکفرٹ اور آفن باخ کی مساجد میں سیکڑوں بچوں کو قرآن پاک کی تعلیم عطاء فرمائی۔ شان پاکستان جرمنی اور حاجی ابرار صاحب کے ذریعہ تمام دوست و احباب سے درخواست ہے کہ مرحوم کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لئے سورۃ الفاتحہ پڑھ کر بخش دیں، اللہ کریم اپنی بخششوں سے انہیں یقیناََ جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے گا،اس دنیا میں جو بھی آتا ہے، اُسے موت کا مزہ چکھنا ہے اور قبر کی اندھیری کوٹھڑی میں بسیرا کرنا ہے، امیر ہو یا غریب، بادشاہ ہو یا فقیر اُس نے موت کو گلے لگانا ہی ہوتا ہے، پاکستان جرمن پریس کلب۔ شان پاکستان جرمنی اور تمام مساجد کے عہدہ داران خصوصی طور پر حاجی ابرار، راشد محمود غوری، قاری مشتاق الرحمن کے لئے دعا گو ہیں کہ اللہ کریم ان کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطاء فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے (آمین ثم آمین)۔