-,-قلم کاروان،اسلام آباد۔(لوح و قلم تیرے ہیں) دکتورساجدخاکوانی ۔،۔

خبر ہفت روزہ ادبی نشست،منگل 6جولائی2021ء
قلم کاروان اسلام آباد کی ہفت روزہ ادبی نشست (ہر)منگل 6جولائی2021ء مکان نمبر1،اسٹریٹ38،G6/2اسلام آباد میں بعدنماز مغرب منعقد ہوگی،ان شاء اللہ تعالی۔نشست میں ”دوربحران میں جنم لینے والااخلاقی تنزل وفکری انتشاراوران کے سدذرائع(حصہ اول)“کے موضوع پرسکوارڈن لیڈر(ر)جناب خالدحسن اپنامضمون پیش کریں گے۔نشست میں موجود شعراء کرام اپناپنا تازہ کلام بھی سنائیں گے۔عالمی وبائی مرض سے احتیاطی تدابیرملحوظ خاطر رکھتے ہوئے بروقت شرکت فرمائیں۔

قلم کاروان،اسلام آباد
(عالمی مجلس)
بیداری فکراقبال
(مشرق سے ابھرتے ہوئے سورج کو ذرادیکھ)
خبر ہفت روزہ نشست،بدھ7جولائی 2021ء
عالمی مجلس”بیداری فکراقبال“ کی ہفت روزہ نشست)ہر)بدھ7جولائی2021ء لہروں کے دوش پر بعدنماز مغرب،پاکستانی وقت کے مطابق 7-50بجےGoogle Meet میں منعقد ہوگی،ان شاء اللہ تعالی۔نشست میں ”قوم مذہب سے ہے(نصف اول)“کے موضوع پرپروفیسرراناہدایت علی خان اکمل(پی ایچ ڈی اسکالر) جی سی یونیورسٹی فیصل آباد،خطاب کریں گے۔خطاب کے بعد شرکاء نشست سوالات اور نقدوتبصرہ بھی کریں گے۔