۔،۔کونصلیٹ کا اَحسن اقدام۔اے آراشرف۔،۔


جذبے نیک اور ارادے اٹل ہوں تومشکل سے مشکل کام بھی آساان ہو جاتے ہیں جب سے کونصلر جنرل جناب زاہد حسین اورچانسلری ہیڈ جناب شعیب منصورکی تعیناتی فرانکفرٹ میں ہوئی ہے یہ دونوں فاضل حضرات تارکین وطن کے مسائل کے حل کے سلسلہ میں انتہائی سنجیدگی سے اقدامات اُٹھا رہے ہیں میں یہ نہیں کہتا کہ اس سے پیشتر کونصلیٹ کا عملہ اپنے کام میں کوتاہی کرتا تھامگر ہر ایک کے کام کرنے کا انداز اور طریقہ مختلف ہوتا ہے اور وہ اپنی دانش اور نظریے کے مطابق اپنے ہموطنوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کرتا ہے مجھے یہ کہنے میں کوئی عار نہیں کہ موجودہ عملے کے ساتھ رابطہ میں کسی فردکو بھی دشواری یا پریشانی کا سامنانہیں کرنا پڑتاجو ایک انقلابی اور احسن اقدام ہے اور شاید کمیونٹی کی سہولت کے پیش نظر مختلف مسائل پر غور و فکر کیلئے ہی گزشتہ دنوں اُنہوں نے ایک سادہ مگر پروقار تقریب کا اہتمام کرکے مقامی میڈیا کو مدعو کیااور اُن سے مختلف موضوعات پر مشورت کی اُن کا کہنا تھاکہ کمیونٹی کے کچھ ایسے مسائل بھی ہیں جن میں میڈیا کا تعاون مسائل کے حل میں اہم کردارادا کر سکتا ہے کیونکہ بادی النظر میں قلم کی طاقت سے دوردور تک رسائی ممکن ہو جاتی ہے مجھے اس موقع پر حضرت علیؑ کا وہ قول یاد آرہا ہے جس میں اُنہوں نے فرمایا ہے کہ جس نے اپنے اور اللہ کے معاملات کو درست رکھا اللہ اُنکے دوسرے لوگوں کے درمیان معاملات درست کردے گا اور جس نے اپنی آخرت کا معاملہ سنوار لیا اللہ اُسکی دنیا کے معاملات سنوار دے گااور جس نے اپنے نفس کواپنا نصیحت گر بنایا،اللہ اُسکے لئے نگہبان مقرر کر دے گامیرے خیال میں یہ دونوں حضرات خلق خدا کی راہنمائی فرما کردنیا کے ساتھ ساتھ آخرت کو بھی سنوارنے کا درس دے رہے ہیں تاکہ ہم ایک دوسرے کی راہنمائی کرنے میں کوتاہی نہ کریں جرمنی میں کچھ اموات کے حوالے سے احساس ہوا کے اپنے ہموطنوں کومعلومات فراہم کی جائیں اگرچہ جرمنی میں کچھ ایسی تنظمیں موجود ہیں جو اپنی تنظیم کے رکن کی تجہیزوتکفین کے مکمل اخراجات برداشت کرتی ہیں کیونکہ مرنے والا اپنے آخرت کے سفر کے انتظام کے طور پرمعمولی رقم تنظیم کو چندے کی صورت میں ادا کرتا تھا اس سوچ کے ساتھ ایسے نازک موقع پر اُسکے وارثوں کوپریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے اور نہ ہی لاوارثوں کی طرح سبکی اُٹھانا پڑے مگرکمیونٹی میں کچھ ایسے افراد بھی ہیں جو کسی ایسی تنظیم کے رکن نہیں اور نہ ہی اُنکا کوئی وارث ہے جو اُسکی تجہیزوتکفین کی ذمہ داری اُٹھا سکے ایسی صورت میں کونصلیٹ لاوارث لاش کی تکفین کا مکمل انتظام کرکے میت کو پاکستان پہنچانے کا اہتمام بھی کرتی ہے لیکن پھر بھی رابطوں کے فقدان کی وجہ سے بروقت اقدام میں کمی رہ جاتی ہے جبکہ کونصلیٹ ہمہ وقت تعاون کیلئے موجود ہے سب سے بڑا مسئلہ اُن افراد کا ہے جو لاپتہ ہو جاتے ہیں جسکی وجہ سے اتنی بڑی کمیونٹی میں کچھ افرادسے رابطہ میں کمی رہ جاتی ہے اُنکا کہنا تھاکہ جیلوں اس وقت ہمارے پاکستانیوں کی تعداد تقریباََ ایکصدہے جن سے ہمارا مسلسل رابطہ رہتا ہے مگراُن میں بھی بعض ایسے افراد بھی ہیں جورابطہ ہی نہیں رکھنا چاہتے اور جرمن قانون کے مطابق اگر قیدی خود ملنے سے گریز کرئے تو ہم اُس سے رابطہ نہیں کر سکتے اُنہوں نے بتایا کہ ۱۳ جولائی کووہ ایک خواتین کا سیمنار کا اہتمام کر نے جارہے ہیں جس میں کچھ ڈاکٹر خواتین بریفنگ دیں گی جس میں مردوں کا داخلہ ممنوعہ ہوگا تاکہ خواتین آزادانہ طور پر اپنے مسائل پر گفتگو کرسکیں یہ اقدام جرمنی کی تاریخ میں پہلی بار اُٹھایا جا رہے جو ایک انقلابی تبدلی ہے اس پر جناب زاہدحسین اور جناب شعیب منصور مبارک کے مستحق ہیں اس اہم تقریب میں مہمان اور میزبان سب خواتین ہی ہونگی مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اُنہوں کہا ۵اگست کو بھارت کے مقبوضہ کشمیر میں جارخانہ اور ظالمانہ اقدام کیخلاف یوم استحصال کے طور بھارتی کونصلیٹ کے سامنے زبردست اختجاجی مظاہرہ کیا جائے گااوراقوام عالم سے اپیل کی جائے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی جانب سے کشمیریوں پر ہونیوالے ظُلم و بربریت اور اُنکے بنیادی حقوق کی پامالی کا فوری نوٹس لے اور اقوام متحدہ کی قرادادوں پر فوری عمل کرائے عید کے موقع پر میں پاکستان جرمن کلب اور ادارہ منہاج القران کی جانب سے عیدالضحیٰ کی اجتماعی نماز کے اہتمام کرنے پر جناب سلیم پرویزبٹ،جناب نذر حسین اور جناب اظہرفاروق چوہدری کو بہتر انتظامات پر مبارک پیش کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ تمام پاکستانی عید نماز کی طرح ۵اگست کے مظاہرہ میں بھر پور شرکت کر کے کشمیریوں سے یکجہتی کا اظہار کریئنگے۔