۔،۔اِنَا للہِ ہَ اِنَا اِلَیہِ رَاجِعُونَ۔ممتاز شخصیت ناصر اقبال خان کی والد کی وفات پر اظہار تعزیت۔ نذر حسین۔،۔
٭ناصر اقبال خان کی والد کی وفات پرپاکستان جرمن پریس کلب کے صدر سلیم پرویز بٹ اور شان پاکستان کے ایڈیٹر ان چیف کی اظہار تعزیت٭
٭پاکستان جرمن پریس کلب کے صدر سلیم پرویز بٹ ان کی پوری ٹیم اور شان پاکستان جرمنی کے ایڈیٹر ان چیف اور ان کی ٹیم کا اظہار افسوس٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ۔ انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی صدر،ورلڈ کالمسٹ کلب کے مرکزی سیکٹری جنرل اور سینئر کالم نگار محمد ناصر اقبال اور محمد طاہر اقبال خان کے والد حاجی امان اللہ خان کے انتقال پر پاکستان جرمن پریس کلب کے صدر سلیم پرویز بٹ ان کی پوری ٹیم،شان پاکستان کے ایڈیٹر ان چیف نذر حسین اور ان کی پوری ٹیم کی طرف سے اظہار تعزیت، سلیم پرویز بٹ کا کہنا تھا کہ ہم سینئر کالم نگار محمد ناصر اقبال اور محمد طاہر اقبال کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ہماری دُعا ہے کہ اللہ کریم حاجی امان اللہ خان کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطاء فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے (آمین ثم آمین)اس دنیا میں جو بھی آتا ہے اُسے موت کا مزہ چکھنا ہے اور قبر کی اندھیری کوٹھڑی میں بسیرا کرنا ہے، امیر ہو یا غریب۔ بادشاہ ہو یا فقیر اُس نے موت کو گلے لگانا ہی ہوتا ہے۔ہماری دُعا ہے کہ مرحوم کو اللہ تعالی کی رضاء اور جنت کی خوشخبری حاصل ہو اور ملائکہ لحد میں ہی اللہ کریم کی طرف سے ان کے لئے نعمتوں کی بشارت لے کر اُتریں جو ان کو عطاء کی جائیں۔