۔،،۔انتھک خدمت سے شہروں اورشہریوں کی کایا پلٹ دینگے: کامل علی آغا۔،،۔
مسلم لیگ کاانتخابی نشان” ٹریکٹر” عوام کادھیان حاصل کرنے میں کامیاب رہا

پاکستان مسلم لیگ (قائداعظمؒ) پنجاب کے صوبائی جنرل سیکرٹری سینیٹر کامل علی آغانے کہا ہے کہ انتھک خدمت سے شہروں اورشہریوں کی کایا پلٹ دینگے۔ مسلم لیگ (قائداعظمؒ) کاانتخابی نشان” ٹریکٹر” عوام کا بھرپوردھیان اوراعتماد وایقان حاصل کرنے میں کامیاب رہا، مسلم لیگ (قائداعظمؒ) کی کامیابی سے عوام کی اقتدار کی شراکت کا خواب شرمندہ تعبیر ہوگا۔عوام کامعیارزندگی بلند اوران کی محرومیوں کامداواکرنا مسلم لیگ (قائداعظمؒ)کے منتخب نمائندوں کافرض اوران پرقرض ہے۔ہمارے بلدیاتی امیدواروں کااخلاص اوران میں احساس انہیں دوسروں سے منفرداورممتازکرتا ہے۔وہ مسلم لیگ ہاؤس میں بلدیاتی امیدواروں کی انتخابی مہم کے سلسلہ میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔اجلاس سے مسلم لیگ (قائداعظمؒ) کے نامزد بلدیاتی امیدواروں نے بھی پرجوش انداز میں خطاب اوراپنی اپنی کامیابی کے بعد عوام کی بھرپور خدمت کے عزم کااعادہ کیا۔سینیٹر کامل علی آغا نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (قائداعظمؒ) کاانتخابی مہم کے دوران ہمارے نامزدامیدواروں کے حق میں خواتین اورنوجوانوں کاجوش وجذبہ قابل دید ہے، خواتین اورنوجوانوں کاووٹ12ستمبر کوبازی پلٹ دے گا۔بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ (قائداعظمؒ) تاریخی کامیابی سے چندروز کی دوری پر ہے،مسلم لیگ(قائداعظمؒ) کے منتخب نمائندے سودوزیاں سے بے نیاز اورہرموسم میں 1122اورجدید پنجاب کے معمار چوہدری پرویزالٰہی کی قیادت میں خدمت کی سیاست جاری رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ کوئی سرکس کاشیراورشعبدہ باز عوامی ” ٹریکٹر “کے مقابل نہیں ٹھہر سکتا۔