-,-فرانس میں پاکستانی فیسٹیول-,-

پانچ ستمبر کو فرانس میں پاکستانی فیسٹیول کے چوتھے ایڈیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستانی کمیونٹی کے علاوہ غیر ملکی افراد نے بھی بھر پور شرکت کی اس تقریب کے مہمان خصوصی سفیر پاکستان امجد قاضی تھے اس فیسٹیول میں جہاں مختلف سٹالزز سجائے گے وہاں انٹرنیشنل فیشن ڈیزائنر نینا خان کے خوبصورت ڈریسیسز کو زیب تن کرتے ہوئے جب ماڈلز رینپ پر جلوہ افروز ہوئیں تو لوگوں سے خوب داد وصول کی۔ اس سے پہلے انٹرنیشنل فیشن ڈیزائنر نینا خان نے فرانس میں مس پیرس،مس نیشنل فرانس، مادام فرانس کا اعزاز لے چکی ہیں۔