۔،۔ نہر سویز کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا۔،۔
٭پورٹ سعید سے نہر سویز Suez کی طرف آنے والے جہازوں کو روک لیا گیا٭

شان پاکستان پورٹ سعید۔ مقامی میڈیا کے مطابق سویز کنال Sueskanal(السویس)میں پانامہ کے اک پرچم بردار جہاز کے خشکی پر آ جانے کے بعد اس اہم آبی گزرگاہ کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے اس کے نتیجہ میں مصر سے آنے والے متعدد بحری جہازوں کا داخلہ نا ممکن ہو چکا ہے،واضح رہے اس سال میں یہ دوسرا موقع ہے جب کسی بحری جہاز کی وجہ سے سویز کنال کو بند کر دیا گیا،مارچ میں ایور گرین کا پانامہ پرچم بردار جہاز 6 چھ دن تک نہر السویس میں پھنسا رہا جس کے نتیجہ میں جہاز راں کمپنیوں کو اربوں ڈالر کا نقصان برداشت کرنا پڑاجبکہ رپورٹ کے مطابق سویز کنال Sueskanal(السویس) اتھارٹی کا کہنا ہے کہ وہ بڑے جہازوں کو پھنسنے سے روکنے کے لئے آبی گزرگا کے راستوں کو وسیع کرنے کے منصوبہ پر عمل پیرا ہے جس پر اربوں ڈالر لاگت آئے گی، جبکہ جیسے ہی جہاز نہر سویز میں میں داخل ہوتا ہے ایک پائلٹ جہاز کو پورٹ تک پہنچنے کی ہدایات دیتے رہتے ہیں کیونکہ ان کو پانی کی گہرائی اور جہاز کی اونچائی کو مد نظر رکھنا پڑتا ہے۔