۔،۔دریائے نیل میں سیلاب کے باعث پرانے گرجا گھر کو شدید نقصان۔،۔

شان پاکستان مصر۔ دریائے نیل کے کنارے پر واقع المعادی کے مقام پر دریائے نیل بھپر جانے پر سیدہ العذرا چرچ کا تہہ خانہ پانی میں ڈوب گیا، مقامی میڈیا کے مطابق پانی نے گرجا گھر کی راہ داریوں، کمروں اور چرچ کے بڑے ہال میں داخل ہو کر شدید نقصان پہنچایا ہے جبکہ وہاں پر موجود سامان اور فرنیچر کو بھی نقصان پہنچایا۔ چرچ انتظامیہ نے حکومت سے مطالبہ کر دیا کہ وہ عبات گاہ کے تحفظ کے لئے حفاظتی دیوار تعمیر کروائے تا کہ آئندہ تاریخی چرچ کو نقصان سے بچایا جا سکے۔