۔،۔ افغانی سابق صدر حامد کرزئی نے طالبان کی عبوری حکومت کے قیام کا خیر مقدم کیا ہے۔،۔

شان پاکستان متحدہ عرب امارات۔ افغانستان کے سابقہ صدر حامد کرزئی نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں طالبان کی جانب سے عبوری حکومت کے قیام کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی اداروں کو چلانے کے لئے اور عوام کی سہولیات کو مذنظر رکھتے ہوئے یہ قدم بہت ضروری تھا جس کا میں خیر مقدم کرتا ہوں۔ افغانستان کئی ثقافتوں کا ملک ہے جس کے ہر شہری خواتین اور مردوں کو حکومت میں حصّہ لینے اور خدمت کرنے کا پورا حق حاصل ہے، انہوں نے امید ظاہر کی کہ آئندہ حکومت میں تمام طبقات بشمول خواتین کو نمائندگی دی جائے گی تا کہ مل کر ایک مستحکم افغانستان کے لئے کام کیا جا سکے۔ واضح رہے طالبان نے دو روز قبل 33 رکنی عبوری کابینہ کا فیصلہ کیا ہے جس میں صرف طالبان کے سینئر رہنماوُں کو ہی عہدے تقسیم کئے گئے جبکہ سابق وزیر اعظم گلبدین حکمت یار نے بھی اپنے پیغام میں طالبان کی عبوری حکومت کا خیر مقدم کیا ہے۔