۔،۔ پاکستان میں الیکٹرک رکشہ جس میں آٹھ افراد آسانی سے بیٹھ سکتے ہیں۔،۔

شان پاکستان راؤنڈ۔ پاکستان میں الیکٹرک رکشہ روزانہ دو سے ڈھائی ہزار روپیہ کماتا ہے یہ کہنا تھا الیکٹرک رکشہ ڈرائیور کا، اس کے مطابق اس رکشہ میں پانچ بیٹریاں پڑتی ہیں جن کی قیمت لگ بھگ پچپن ہزار ہے اور یہ بیٹریاں تقریباََ پانچ سال تک چلیں گی جب سے میں نے یہ رکشہ خریدا ہے میری بچت ہی بچت ہے پہلے کبھی تیل ڈلوانا ہے، کبھی انجن بیٹھ گیا گیس ختم ہو گئی اور کبھی کچھ اور جب سے الیکٹرک رکشہ خریدا ہے اس کو ایمرجنسی چارج کرنے میں دو گھنٹے درکار ہیں ویسے تقریباََ چار گھنٹے لگتے ہیں ڈرائیور کا کہنا تھا کہ میں یہ رکشہ لے کر بہت خوش ہوں۔