-,-طالبان نے حامد کرزئی ایئرپورٹ کا نام تبدیل کر دیا-,-
طالبان حکمرانوں نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں واقع حامد کرزئی ایئرپورٹ کا نام تبدیل کر دیا ہے۔
اس کے باہر لگے بورڈز کو ہٹا کر وہاں کابل انٹرنیشنل ایئر پورٹ کا بورڈ لگا دیا گیا ہے۔ادھر کابل انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے بین الاقوامی پروازوں کے آغاز کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ طالبان حکام کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پروازوں کا سلسلہ دوبارہ شروع ہو رہا ہے۔ قطر ایئرویز کی ایک پرواز مسافروں کو لے کر آج کابل سے روانہ ہوگی