۔،۔ ڈاکٹر محمد امجد ثاقب کو رامون میگسیسے ایوارڈ ملنے پر انہیں مبارک باد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔،۔

سٹاک ہوم (نمائندہ خصوصی) اخوت کے چئیرمین جناب ڈاکٹر محمد امجد ثاقب کو رامون میگسیسے ایوارڈ ملنے پر انہیں مبارک باد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔ یورپ بھر میں مقیم پاکستانی ڈاکٹر محمد امجد ثاقب کو ایشیا کا سب سے بڑا انعام ملنے پر خوشی سے سرشار ہیں اور ان کا یہ کہنا ہے کہ اس سے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن ہوا ہے۔ مبارک باد دینے والوں میں ڈنمارک کے دارالحکومت کوپن ہیگن کی ایک بلدیہ برانڈبی ستراند کے کونسلر سید اعجاز حیدر بخاری، کالم نگار، بلاگر اور مصنف محمد رمضان، ناروے کی مشہور علمی اور سماجی شخصیت ڈاکٹر ندیم حسین سید، ادیب اور شاعر محمد ادریس، طاہر محمود چوہدری، سویڈن میں مقیم اخوت کے معاونین کیپٹن (ر) تصدق حسین، محمد ارسلان، سلمان احمد، اکرام رحیم، عبدالمنان بھٹی،، حافظ محمد عمر، کامران انور، ڈاکٹر عاطف منصور، آصف بٹ اور محمد علی لاشاری شامل ہیں۔ رامون میگسیسے ایوارڈ ملنے پراخوت کے چئیرمین ڈاکٹر محمد امجد ثاقب کو مبارک باددینے والوں میں اخوت سویڈن کے الیکشن کمشنر شفقت کھٹانہ ایڈووکیٹ، اخوت کے آڈیٹر عامر سلطان، کاشف کھٹانہ، شاہد چوہدری اور ہالینڈ سے محمد جمیل شامل ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ہے یہ ایوارڈ ملنا ڈاکٹر مجد ثاقب کی جدوجہد اور اخوت کے خدمات کا اعتراف ہے اور اس سے پاکستان کی نیک نامی میں بہت اضافہ ہوا ہے۔انہیں اس ایوارڈ ے ملنے سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے سر فخر سے بلند ہوگئے ہیں۔