۔،۔ انتہاپسندمودی اقوام متحدہ میں گیا تویہ المیہ ہوگا: وسیم قریشی۔،۔
بھارت میں انسانیت پرشب خون مارنے کے واقعات روز کامعمول ہیں

انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی سینئر وائس چیئرمین مخدوم وسیم قریشی ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ انتہاپسندمودی اقوام متحدہ کی عمارت میں گیا اوراس ملعون نے وہاں خطاب کیا تویہ المیہ ہوگا۔عالمی ضمیرکا بھارت کے سحر سے باہرنکلنااز بس ضروری ہے ورنہ ہندوستان انسانیت کاقبرستان بن کررہ جائے گا۔ جوبھارت سات دہائیوں سے اقوام متحدہ کی قراردادوں کی دھجیاں بکھیررہا ہے اسے مدعوکرنے کاکوئی جواز نہیں۔بھارت میں انسانیت پرشب خون مارنے کے واقعات روز کامعمول ہیں،دنیا بھرمیں سب سے زیادہ انسانوں کے بنیادی حقوق بھارت کاانتہاپسندہندوطبقہ پامال کرتا ہے۔بھارت کامتعصب وزیراعظم نریندرمودی دنیا کے منتخب سربراہان مملکت کے برابر بیٹھنے کاحق نہیں رکھتا۔ اپنے ایک بیان میں مخدوم وسیم قریشی ایڈووکیٹ نے مزید کہا کہ جموں وکشمیر میں کشمیریوں کی حالت زار کودیکھتے ہوئے مودی سرکارکی بربریت اورفسطائیت کوسمجھنا دشوار نہیں ہے۔نہتے کشمیری اپنی اوراپنے بچوں کی آزادی اوربقاء کیلئے بھارت کی انتہاپسندفوج کیخلاف سربکف ہیں۔