۔،۔ اپوزیشن کی سیاسی پوزیشن بدسے بدترہوگئی : سرفراز نیازی ۔،۔
منتخب حکومت کوکمزورکرنے کی آڑ میں پاکستان کی سا لمیت پرضرب نہ لگا ئے

پاکستان تحریک انصاف سعودی عرب کے ممتاز رہنما ء سرفرازخان نیازی نے کہا ہے کہ پاکستان کی اپوزیشن متحدہ نہیں بلکہ مردہ ہے،شوباز اپوزیشن لیڈر کی قیادت میں اپوزیشن کی سیاسی پوزیشن بدسے بدتر ہوگئی۔پاکستان کے غیورعوام سرکس کے شیروں، زرداریوں اورحواریوں کوخبردارکرتے ہیں وہ سیاست کی آڑ میں ریاست اور جمہوریت کیخلاف سازش اورشرارت نہ کریں۔مردہ اپوزیشن منتخب حکومت کوکمزورکرنے کی آڑ میں پاکستان کی سا لمیت پرضرب نہ لگائے۔معاشی طورپرکمزوراورمقروض پاکستان کاوجودمزیدحملوں اور زخموں کامتحمل نہیں ہوسکتا۔ اپنے ایک بیان میں سرفراز خان نیازی نے مزید کہا کہ مادروطن کے سنجیدہ عوا م نے پی ٹی آئی کے منشورکوپسنداور عمران خان کی قیادت پراظہاراعتماد کرتے ہوئے روشن پاکستان کاخواب شرمندہ تعبیرکرنے کیلئے “بلے “کے نشان پرمہرثبت کی،آج ہونیوالے بلدیاتی انتخابات میں بھی “بلے باز”کامیاب ہوں گے۔ وزیراعظم عمران خان نے اقتدارکوایک چیلنج سمجھ کرقبول کیا،اب ان کاایک ایک پل ملک وقوم کی تعمیروترقی اورفلاح وبہبود کیلئے وقف ہے،انہیں اپنے جوہر منوانے کیلئے مناسب وقت دیا جائے۔ ہماری قیادت نے قیام امن کابیڑااٹھایا ہے،عنقریب پاکستان کی معیشت ٹیک آف کرے گی۔انہوں نے کہا کہ سندھ کے حکمران وفاق کو طعنہ دینے کی بجائے اپنا آئینی فرض پوراکریں۔ہماری قیادت اندرونی اوربیرونی چیلنجزسے نبردآزماہونے کیلئے پرعزم ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم ملک دشمن عناصرکوان کی زبان میں جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں مگراس کے باوجود نیک نیتی کے ساتھ متعصب مودی سرکارکو بار بارمذاکرات کی دعوت دی گئی۔