۔،۔ تحریک طالبان۔عبوری حکومت اور کابینہ کی تقریب حلف برداری منسوخ۔،۔
٭طالبان نے 11 ستمبر کو امریکا میں ہونے والے حملوں کے بیس سال مکمل ہونے پر حلف برداری کا اعلان کیا تھا٭

شان پاکستان افغانستان کابل۔ مقامی میڈیا کے مطابق تحریک طالبان کے ترجمان سہیل شاہین نے عبوری حکومت اور کابینہ کی تقریب حلف برداری منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا ہے، ترجمان کا کہنا تھا کہ حلف برداری کی تقریب پلان کا حصّہ نہیں جبکہ دوسرے ممالک سے وفد مدعو کرنا تھا، طالبان کی قیادت نے فوری طور پر وزراء کے اعلانات کرنے ہیں و واضح رہے تحریک طالبان نے گیارہ ستمبر والے واقعہ کے بیس سال مکمل ہونے پر تقریب حلف برداری کا اعلان کیا تھا، جیسا کہ چند روز قبل عبوری حکومت تشکیل دیتے ہوئے کابینہ کا اعلان کیا گیا تھا کہ اسلامی حکومت کے قائم مقام وزیر اعظم محمد حسن اخوند اور عبد الغنی برادر اور ملا عبد السلام نائب وزیر اعظم ہوں گے۔