۔،۔امریکا ایک بار پھر جنگ میں کود پڑا۔،۔

شان پاکستان امریکا واشنگٹن۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے لبنانی شیعہ ملیشیاء حزب اللہ کے سینئر کمانڈر کو اشتہاری قرار دے دیا اعلان میں کہنا تھا کہ گرفتاری میں مدد دینے پر 7 ملین ڈالر کا انعام دیا جائے گا،امریکی محکمہ خارجہ نے یہ بیان ٹویٹر پر پوسٹ کیا تھا،بیان میں ایرانی حمایت یافتہ حزب اللہ کے سیکورٹی دفتر کے سربراہ طلال حمیہ کے بارے میں معلومات فراہم کرنے پر انعام دیا جائے گا جبکہ طلال حمیہ نہ صرف امریکا بلکہ اسرائیل کو بھی مطلوب ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پوری دنیا میں دہشت گرد تنظیم کے سیلز کی سرگرمیوں کا ذمہ دار طلال حمیہ ہی کو سمجھا جاتا ہے۔