۔،۔ فرانس میں لازمی ویکسی نیشن متنازعہ۔ نذر حسین۔،۔
٭ویکسی نیشن کی جزوی ضرورت اب بھی متنازعہ جبکہ فرانسیسی ہیلتھ کیئر سسٹم یا فائر بریگیڈ میں ملازمین کو اب یہ ثابت کرنا ہو گا کہ انہیں کورونا وائرس کے خلاف ویکسی نیشن دی گئی ہے٭

شان پاکستان فرانس پیرس۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانس کی اسپتال نارتھ ایسون اسپتال گروپ سے تعلق رکھنے والے کیڈرک لوسیز Cédric Lussiez نے اپنا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اسپتال سے زیادہ نر سیں غیر خاضر رہتی ہیں، کیونکہ اسپتال میں کئی نرسیں اور سٹاف ویکسی نیشن سے گریز کرتے ہیں ان کے کام پر نہ آنے کی وجہ سے اور خلاء کو پُر کرنے کے لئے اوور ٹائم کام کرنا پڑتا ہے۔ جبکہ فرانسیسی ہیلتھ اتھارٹی کے مطابق 84 فی صد ہیلتھ کیئر ورکرز کو مکمل طور پر ویکسین دی گئی ہے۔مستقل طور پر ویکسی نیشن کی مخالفت کرنے والوں کی تعداد بمشکل دو فیصد ہو گی۔