۔،۔ صوبہ ہیسن میں پولیس ہیڈ کوارٹر فرینکفرٹ سب سے بڑا ہے۔ نذر حسین۔،۔

٭فرینکفرٹ ایم مین پولیس ہیڈ کوارٹر ریاست ہیسن کے سات پولیس ہیڈ کوارٹرز میں سے سب سے بڑا ہے٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ۔ پولیس ہیڈ کوارٹر فرینکفرٹ اس کے چار ڈائریکٹوریٹس کے لئے مشہور ہے، جرائم کے علاقوں، خصوصی یونٹس، خصوصی فورسز، خصوصی خدمات اور ٹریفک کی حفاظت کے لئے، پولیس ہیڈ کوارٹر خصوصی طور پر فرینکفرٹ شہر،گرد و نواح بشمول ہوائی اڈے اور آس پاس کی شاہراہیں، جرمنی بھر میں فرینکفرٹ کا شہر خصوصی طور پر جرائم کا مرکز ہے جس میں بدنام زمانہ علاقہ فرینکفرٹ کا مرکزی اسٹیشن کا علاقہ ہے جہاں پر سب سے زیادہ منشیات کا کاروبار کیا جاتا ہے، ایک لاکھ باشندوں کے مجرمانہ جرائم کی تعداد کے حساب سے۔رائن مین میٹرو پول(فرینکفرٹ) ملک گیر موازنہ میں سب سے آگے ہے۔ بہر حال تازہ رپورٹ کے مطابق دیگر کئی جرمن شہروں کی طرح پولیس کی طرف سے رجسٹرڈ جرائم کی کل تعداد کم ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔ جرائم کے خلاف جنگ میں فرینکفرٹ پولیس۔ صحت، سماجی اور نوجوانوں کی فلاح و بہبود کے دفاتر کے ساتھ، سماجی کام اور منشیات کی امداد کے اداروں کے ساتھ قریبی تعاون میں احتیاطی پروگراموں پر انحصار کرتی ہے، پولیس ہیڈ کوارٹر فرینکفرٹ مرکزی ریلوے اسٹیشن کے علاقے میں کنٹرول (گشت،تلاشیاں) سخت کر کے منشیات فروشوں پر دباوُ بڑھا رہی ہے۔ پولیس ترجمان کے مطابق چار ڈائریکٹوریٹس directorates کے باوجود مجموعی جرائم کی شرع 2017 کے مقابلہ میں 64 فیصد سے زیادہ تک پہنچ چکی ہے۔