۔،۔چرس کی بُو پولیس آفیسرز کو سیدھے منشیات فروخت کے گھر کی طرف لے گئی۔نذر حسین۔،۔

٭پیر کی شام سیکسن ہاوزن Sachsenhausen پولیس اسٹیشن 8کو شکایت کی گئی،پولیس آفسرز کو ناک میں مشکوک بُو آئی٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ۔ گشتی پولیس کو پولیس اسٹیشن 8 سے رات 22:30 بجے اطلاع ملی کہ چند لوگ جھگڑ رہے ہیں برائے مہربانی موقع پر پہنچ کر رپورٹ دیں، پولیس آیسرز نے موقع پر پہنچنے کے بعد سرچ وارنٹ حاصل کئے گشتی پولیس جیسے ہی اپارٹمنٹ میں داخل ہوئی پولیس کے کُتے نے فوراََ 200 سے زائد چرس دھر لی، پولیس آفیسرز نے پانچ(5) بھنگ کے بڑے پودے اور دیگر بھنگ کے بیس (20) چھوٹے پودوں کے علاوہ نقد رقم بھی برآمد کر لی، بتیس سالہ نوجوان کو مقامی اسپتال لے جایا گیا مرحم پٹی کے بعد پولیس نے اسے رہا کر دیا۔