۔،۔ اجنبی شخص نے اپنے شکار کے سامنے ڈانس کیا،اُسے چُھوا،گلے لگایا اور موبائل فون غائب۔ نذر حسین۔،۔

٭پینسٹھ(65) سالہ شخص کو چُھوا گلے لگایا پھر اس بدمعاش نے اپنے شکار کا شکار کر لیا٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ۔ پولیس ترجمان کے مطابق گذشتہ شام 18:00 Uhr بجے اچانک ایک نوجوان(لمبے روٹ کی بسوں) بسوں کے اڈے پر نمودار ہوا 65 سالہ شخص کو شکاری کی نظروں سے دیکھا پھر اس کے سامنے ڈانس کیا اس دوران نوجوان بدمعاش نے کئی بار اپنے شکار کو چھوا پھر آخر کار اُسے گلے لگا لیا، پینسٹھ سالہ شخص نے اُسے ہٹانے کی کوشش کی بالآخر جب وہ کامیاب ہوا تو نو جوان جیسے آیا تھا ویسے ہی غائب ہو گیا جب بوڑھے شخص نے اپنے جیب میں ہاتھ ڈالا تو پتہ چلا کہ وہ بدمعاش دل کو بہلانے والا نہیں تھا بلکہ جیب کُترا تھا جو اس کا موبائل فون لے اُڑا تھا۔