۔،۔ نامعلوم مجرموں کی بدھ کی سہ پہر سینٹ لیون میں کاروباری دکان لوٹنے میں ناکام۔۔ نذر حسین۔،۔

٭ملزمان نے دکان میں داخل ہو کر چاقو کی نوک پر لوٹنے کی کوشش کی مگر ناکام٭

شان پاکستان جرمنی سینٹ لیون۔ دو نامعلوم افراد نے سینٹ لیونکے علاقہ میں سجاوٹ کی دکان پر چھاپہ مارا اس دوران ملزمان نے چاقو کی نوک پر نقدی رقم لوٹنے کی ناکام کوشش کی ناکامی کی حالت میں نقدی لئے بغیر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، پولیس کو اطلاع ملتے ہی دس گشتی پولیس کی گاڑیاں چاروں طرف پھیل گئیں، جن میں سے دو گشتی پولیس کی گاڑیاں کارلسروئے میں پہنچ گئیں ٹھیک آدھے گھنٹے بعد عینی شاہدین کی شناخت پر دونوں ملزمان کو پولیس نے گرفتار کر لیا، گرفتاری کی جگہ کے قریبی علاقے سے مبینہ ہتھیار بھی برآمد کر لیا گیا۔ کرمنل پولیس ڈیپارٹمنٹ ہائڈل برگ نے ڈکیتی کی مزید تفتیش سنبھال لی ہے جو فی الحال جاری ہے۔