۔،۔کپتان اقوام متحدہ میں کشمیرکی آزادی کیلئے پورا زورلگادیں: محمدجمیل گوندل۔،۔
دنیا بھرکے مسلم حکمران یادرکھیں بھاشن بہت ہوگیا اب ایکشن کی ضرورت ہے

انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ نیویارک کے صدر محمدجمیل گوندل نے کہا ہے کہ کپتان عمران خان کو اقوام متحدہ میں کشمیراورفلسطین کی آزادی کیلئے اپناپورا زورلگاناہوگا۔دنیا بھر کے مسلم حکمران یادرکھیں بھاشن بہت ہوگیا اب ایکشن کی ضرورت ہے۔ کمزورکودبانااور قانون کوروندناہرطاقتورکی فطرت ہے۔ طاقتورریاست ہویاطبقات زورآور ہوں، انہوں نے کمزوروں کوبنیادی حقوق سے بھی محروم کردیا۔بدقسمتی سے طاقت نے انسانیت کے ضابطے اورکامیابی کے اصول تبدیل کرد یے۔دنیا میں جنگل کاقانون ہے، کمزوروں کی کوئی نہیں سنتا۔دنیا بھرمیں کمزوروں کودھونس اوردباؤکاسامنا ہے،جہاں جہاں مسلمان اقلیت میں ہیں وہاں وہاں ان کی حالت زارانتہائی افسوسناک ہے۔اپنے ایک بیان میں محمدجمیل گوندل نے مزید کہا کہ بھارتی بندوقوں کی نوک پر نہتے کشمیریوں کی طویل قیدایک بڑاسوالیہ نشان ہے،انسانیت کے علمبردارکیوں خاموش ہیں۔ انہیں جرم بیگناہی کی پاداش میں مسلسل کئی مہینوں سے قید میں رکھنا عالمی ضمیر کے چہرے پرطمانچہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں اورفلسطینیوں نے صبرواستقامت کی تاریخ رقم کردی،ا ن کی نسل کشی کرنیوالے بھارت اوراسرائیل کو بزدل کہنازیادہ مناسب ہوگا۔ ہزاروں فلسطینیوں اورکشمیریوں کی قیدناحق سے عالمی ضمیر کامنافق چہرہ بے نقاب ہوگیا۔انہوں نے کہا کہ کاش ایٹمی پاکستان کے مصلحت پسندحکمرانوں نے اسیر کشمیریوں کی آبرومندانہ رہائی کیلئے بھارت کوٹائم فریم دیاہوتا۔پارلیمنٹ سمیت چاروں صوبائی اسمبلیوں میں کشمیر اورفلسطین کے اسیران کی آبرومندانہ رہائی کے حق میں قراردادیں منظور کرنے کی اشدضرورت ہے۔