۔،۔ روس یونیورسٹی میں ایک طالب علم نے آٹھ(8) افراد کوہلاک کر دیا۔ نذر حسین۔،۔
٭سائیریا کے شہر پرم کی سرکاری یونیورسٹی میں فائرنگ (8) ہلاک اور متعدد زخمی٭

شان پاکستان روس سائبیریا پرم۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق پرم سٹیٹ یونیورسٹی میں ایک نامعلوم شخص نے فائرنگ کر کے کم از کم آٹھ افراد کو ہلاک جبکہ تقریباََ چوبیس افراد کو زخمی کر دیا۔ فائرنگ ماسکو سے تقریبا700 میل دور مشرق میں پرم شہر کی پرم یونیورسٹی میں ہوئی، روسی حکام نے یتایا کہ مشتبہ شخص جس کی شناخت یونیورسٹی میں ایک طالب علم کے طور پر کی گئی ہے کو حراست میں لے لیا گیا جبکہ اس کا علاج اسپتال میں کیا جا رہا ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق حملہ سے پہلے مشتبہ شخص نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا تھا کہ وہ سیاست یا مذہب سے نہیں بلکہ نفرت سے متاثر ہوا ہے۔ ایسوسی ایٹڈ پریس کی رپورٹ کے مطابق
Associated Press reports کے مطابق حملے کے دوران عملے اور طلباء نے اپنے اپنے کمروں میں اپنے آپ کو بند کر رکھا تھا آن لائن جاری کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طالب علم دوسری منزل کی کھڑکیوں سے چھلانگ لگا رہے ہیں، یونیورسٹی کے مطابق فائرنگ کے وقت 12,000 طلباء کی جگہ صرف 3,000 کیمپس میں موجود تھے۔ جبکہ روس میں اسلحہ رکھنے کے سخت قوانین ہیں ماسکو ٹائم کے مطابق تحقیقاتی کمیٹی نے کہا ہے کہ حملہ آور نے مئی میں حملے میں استعمال ہونے والا ہتھیار قانونی طور پر شکار کے لئے خریدی تھی، رپورٹ کے مطابق اسلحہ غیر مہلک ربڑ یا پلاسٹک کے پروجیکٹائل کو فائر کرنے کے لئے بنایا گیا تھا جبکہ اس میں دیگر قسم کے گولہ بارود فائر کرنے کے لئے ترمیم کی گئی تھی۔

٭ 11مئی 2021 کو روس میں ایک شخص نے فائرنگ کر کے 9 بچوں کو ہلاک کر دیا تھا٭