۔،۔امریکا کو افغانستان جنگ میں کی گئی قتل و غارت گیری پر معافی مانگنی ہو گی۔ ذیح اللہ مجاہد۔،۔
٭امریکا نے آخری ڈرون حملہ میں بچوں سمیت 10 افراد کی ہلاکت سنگین غلطی تسلیم کی ہے جبکہ یہ واحد وا قعہ نہیں ہے٭

شان پاکستان افغانستان کابل۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا نے اگست میں آخری ڈرون حملے میں بچوں سمیت دس افراد کی ہلاکت کو سنگین غلطی تسلیم کرتے ہوئے کہا تھا حملہ میں نشانہ بننے والے داعش کے مشتبہ خود کش بمبار نہیں بلکہ معصوم شہری تھے، بیس20 سالہ افغان جنگ میں ایسا امریکی افواج نے کئی بار کیا ہے۔ ذبیح اللہ مجاہد نے امریکا سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا کو اپنے ماضی کی قتل و غارت گیری اور جنگی جرائم پر جواب دہ ہونا چاہیئے اور لواحقن کو زر تلافی بھی ادا کرنا چاہیئے، ذبیح اللہ کا مزید کہنا تھا کہ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ایک ایسی لاپرواہی ہے جس میں سیکڑوں قیمتی جانوں کا نقصان ہوا ہے امریکا معافی بھی مانگے اور لواحقین کی تلافی کے طور پر مالی امداد بھی کرنی چائیئے۔