؎۔،۔پیر مفتی محمد اشرف القادری کی وفات پر نیک آباد شریف میں تعزیت کرنے والوں کا تانتا بندھ گیا۔،۔
شان پاکستان گجرات/ لاہور: (پریس ریلیز) مفتی اعظم پاکستان شیخ الحدیث والتفسیر پیر مفتی محمد اشرف القادری کی وفات پر نیک آباد شریف میں تعزیت کرنے والوں کا تانتا بندھ گیا۔ ملک بھر سے اہم شخصیات اور عقیدتمندوں کی نیک آباد شریف آکر ؎؎پیشوائے اہلسنت پیر محمد افضل قادری، پیر معروف سبحانی، پیر مسعود قادری، پیر عثمان افضل قادری، پیر عبد اللہ جیلانی، مفتی عبد الرحمن اشرفی سے تعزیت اور فاتحہ خوانی۔ جبکہ دنیا بھر سے فون اور انٹرنیٹ کے ذریعے تعزیتی پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔ اس موقع پر مفتی صاحب کی عظیم دینی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا جارہا ہے اور ان کی وفات کو عالم اسلام کیلئے بہت بڑا سانحہ قرار دیا گیا۔ علما نے کہا کہ وہ عظیم اور جید عالم دین اور عالمی مبلغ اسلام تھے۔ انہوں نے تبلیغ اسلام کیلئے دنیا بھر کے مختلف ممالک کے دورہ جات کئے اور کئی غیر مسلموں کو حلقہ بگوش اسلام کیا۔ وہ کئی کتابوں کے مصنف اور بے شمار علمائے کرام، مدرسین، مناظرین اور مفتیاں کرام کے استاذ تھے۔ ان کی خدمات دینیہ صبح قیامت تک یاد رکھی جائیں گی۔ ان کا ختم قل شریف 22ستمبر 2021بروز بدھ صبح نو بجے تا بارہ بجے دن نیک نگر شریف میں ادا کیا جائے گا۔