۔،۔ پاکستان سازشوں کوروندتا ہواآگے بڑھ رہا ہے:شکیل اعوان۔،۔
نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی شرمناک واپسی کے ڈانڈے بھارت سے جاملے

انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی سینئر نائب صدر ملک شکیل اعو ان نے کہا ہے کہ پاکستان سازشوں کوروندتا ہواآگے بڑھ رہا ہے، پاکستان کے محافظ اورمعمار کئی محاذوں پرنقاب پوش دشمنوں کیخلاف سربکف ہیں۔نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی شرمناک واپسی کے ڈانڈے بھارت سے جاملے، تاہم دشمن ملک ایک بار پھر بے نقاب ہوگیا۔نیوزی لینڈ ٹیم کاحالیہ فرار اوربرطانیہ ٹیم کاپاکستان میں کھیلنے سے انکار بھی تعصب کاشاخسانہ ہے۔ اسلامی جمہوریہ پاکستان اسلامیت اورانسانیت کے دشمنوں کامقابلہ کرتا رہے گا۔اپنے ایک بیان میں ملک شکیل اعوان نے مزید کہا کہ حکومت برطانیہ کا اصولی بنیادوں پرپاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکالنا یقینا مثبت اقدام ہے، اس کیلئے اوورسیزپاکستانیوں کی سنجیدہ کاوش کوفراموش نہیں کیا جاسکتا۔سات سمندرپار پاکستا نیوں نے برطانیہ کی تعمیروترقی اوراس کے استحکام کیلئے جوکرداراداکیااسے فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیزپاکستانیوں نے حکومت برطانیہ کے حالیہ فیصلے کوسراہا ہے، اوورسیزپاکستانیوں میں خوشی اوراطمینان کی لہر دوڑ گئی۔اس اقدام سے پاکستان اوربرطانیہ کے درمیان دیرینہ دوستی مزید پائیدارہوگی۔انہوں نے کہا کہ سات سمندر پار پاکستان کے قومی مفادات کی حفاظت کیلئے اوورسیزپاکستانیوں کے درمیان اتحادویکجہتی ناگزیر ہے۔اوورسیزپاکستانیوں کاباہمی اتحاد انہیں آئندہ بھی متعدد مسائل وخطرات سے بچا نے میں مدد دے گا۔ انہوں نے کہا کہ ملک عزیزپاکستان سے ہزاروں میل دور اپنے ہم وطنوں کی انتھک خدمت اوران کیلئے آسانیاں پیداکرنا ہماری تنظیم کی ترجیحات میں سرفہرست ہے۔