۔،۔ دھر ناسرکار کو عوام کی چیخوں پرکان دھر ناگوارہ نہیں:شہزادحسن وٹو۔،۔
عوام ارباب اقتدار کوجھنجوڑنے اوراپنے حقوق ہتھیانے کیلئے اٹھ کھڑے ہوں

انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی سینئر وائس چیئرمین میاں شہزادحسن وٹوایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ دھر ناسرکار کو عوام کی چیخوں پرکان دھر ناگوارہ نہیں۔ حکمرانوں کے پاس نیت اورصلاحیت دونوں کافقدان ہے۔پاکستان میں مہنگائی کاسونامی نااہل حکمرانوں کی بدانتظامی اوربدترین ناکامی کاشاخسانہ ہے۔تخت اسلام آباد اورتخت لاہور پر حکمران توبراجمان ہیں لیکن دوردور تک وفاقی یاصوبائی حکومت کی رٹ نہیں ہے۔ ہم مسلسل نااہل حکمرانوں کو اپنی سمت درست کرنے کیلئے انتباہ کررہے ہیں،عوام ارباب اقتدار کوجھنجوڑنے اوراپنے غصب شدہ حقوق ہتھیانے کیلئے اٹھ کھڑے ہوں۔ اب بھی وقت ہے تبدیلی اورجیالی سرکار عوام کااستحصال کرنا بندکردے ورنہ قدرت ان کاناطقہ بندکردے گی۔اپنے ایک بیان میں میاں شہزادحسن وٹوایڈووکیٹ نے مزید کہا کہ وفاق سے سندھ تک کسی آئینی،سیاسی اورسرکاری منصب پرکوئی اہل فرد براجمان نہیں ہے۔مختلف مافیاز کے لوگ ریاست کے اندرریاست بنائے ہوئے ہیں،بیچارے عوام کو ہوشربامہنگائی مار گئی، وزیراعظم سمیت کوئی وزیراعلیٰ اوروفاقی یاصوبائی وزیر ان کی محرومیوں کامداواکرنے کیلئے تیار نہیں۔انتخابی اصلاحات بھی بیانات تک محدود ہیں،تبدیلی سرکار بدگمانی اوربداعتمادی دورکرنے کیلئے سنجیدہ نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری ریاست اورقومی سیاست آئندہ انتخابات میں دھونس دھاندلی کی متحمل نہیں ہوسکتی۔انتخابات سے قبل انتخابی اصلاحات ناگزیر ہیں،حکمران جماعت اپنے اتحادیوں سمیت دوسری سیاسی پارٹیوں کے تحفظات اورخدشات دورکرے۔انہوں نے کہا کہ تبدیلی سرکار عوام پررحم کرے اوربجلی مزید مہنگی کرنے سے بازرہے۔ ہوشربا مہنگائی سے پریشان عوام مزید 25ارب روپے کابوجھ اٹھانے کیلئے ہرگز تیار نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام کی قوت برداشت کامزید امتحان نہ لیا جائے،اگران کاپیمانہ صبر لبریز ہوگیا توپھر غضب ہوجائے گا۔