۔،۔ پی ایس پی کی قیادت محروم طبقات کی واحدامید ہے: الطاف شاہد۔،۔
سیّد مصطفی کمال منتخب وزیراعظم کی حیثیت سے پاکستان کی کایا پلٹ دیں گے

پاک سرزمین پارٹی برطانیہ کے صدر چوہدری محمد الطاف شاہدنے کہا ہے کہ عوام یادرکھیں مائنڈسیٹ بدلے بغیر نظام تبدیل نہیں ہوگا۔اگر ووٹ کی کاری ضرب سے موروثی سیاست کاتابوت نابود نہ کیا تو “زندہ بھٹو”کے ہاتھوں بیچارے عوام ایڑیاں رگڑرگڑ کرمرتے رہیں گے۔تبدیلی سرکار کوعام آدمی کی ضروریات اوراسے درپیش مشکلات سے کوئی سروکار نہیں۔ آئندہ عام انتخابات میں پی ایس پی کی تاریخی کامیابی سے پاکستان کی خودداری،خودمختاری اورخوداعتمادی بحال ہوگی۔اپنے ایک بیان میں چوہدری محمد الطاف شاہد نے مزید کہا کہ پی ایس پی کی قیادت محروم طبقات کی واحدامید ہے۔انتھک سیّد مصطفی کمال منتخب وزیراعظم کی حیثیت سے شبانہ روزمحنت اورخدمت کرتے ہوئے پاکستان کی کایا پلٹ دیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے قائدسیّد مصطفی کمال ہرقسم کے سیاسی،انتظامی اورتعمیراتی چیلنجز سے بخوبی نمٹ سکتے ہیں۔عوام نے اتحادی حکومت اورمتحدہ اپوزیشن کا بیانیہ مسترد اوراپنے سیاسی شعور کامظاہرہ کرتے ہوئے پی ایس پی کے حق میں فیصلہ سنادیا۔انہوں نے کہا کہ سیّد مصطفی کمال کی قیادت میں دوررس معاشی اصلاحات کے بل پرقومی معیشت ٹیک آف کرے گی۔ سیّد مصطفی کمال اقوام متحدہ سمیت دنیا کے ہرفورم پرکشمیریوں کی وکالت کاحق اداکریں گے۔ا نہوں نے کہا کہ چاروں صوبوں کے عوام نے اپوزیشن پارٹیوں کی نعروں اوردعوؤں کی فراڈ سیاست کودفن کردیا۔ پی ایس پی اپنے وعدوں کی پاسداری اوربہتر معاشی ایجنڈے کی بنیاد پر کامیابی وکامرانی سے ہمکنار ہوگی۔انہوں نے کہا کہ جوسیاسی قیادت صادق جذبوں سے عوام کوڈیلیور کرتی ہے عوام بھی اس کی کامیابی کیلئے سردھڑکی بازی لگادیتے ہیں۔ہمارے قائدسیّد مصطفی کمال مادروطن پاکستان اورپاکستانیوں کے مفادات پرہرگزکمپرومائز نہیں کریں گے۔