۔،۔ پی ٹی آئی جرمنی انٹرا پارٹی الیکشن میں جنون پینل کی شاندار کامیابی۔،۔
٭ہم نے کر لیا۔جنون کے صدر قاضی حبیب الرحمان اور ان کی ٹیم تمام حامیوں کی مشکور ہے۔قاضی حبیب الرحمان٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/ڈارم سٹڈٹ۔جنون پینل کے صدر قاضی حبیب الرحمان نے شان پاکستان سے بات کرتے ہوئے فرمایا کہ آپ کو علم ہے چند روز پہلے پی ٹی آئی جرمنی انٹرا پارٹی الیکشن کی مہم کا آغاز ہوا،جرمنی کے ملک میں پی ٹی آئی جرمنی انٹرا پارٹی الیکشن کے دوران دو سیاسی پینلز نے جنم لیا جس کے بعد انتخابی مہم نے آناََ فاناََ زور پکڑ لیا پارٹی اور ممبران میں جوڑ توڑ شروع ہو گیا جنون پارٹی اپنی دھیمی چال سے چلتی رہی جبکہ کہ انصافیان نے پورے ملک میں انتخابی مہم چلانی شروع کر دی اس دوران نہ صرف توڑ پھوڑ ہوئی جبکہ بات تلخ کلامی تک جا پہنچی تھی۔آخر کار 28 اکتوبر 2021کو سورج نے انگڑائی لی اور صبح 08:07 بجے اپنی کرنیں بکھیریں،پی ٹی آئی جرمنی میں بسنے والے ٹائیگرز نے ٹھیک صبح 09:00 بجے اپنی ووٹ اپنی حامی پارٹی کو دینی شروع کر دیں مقابلہ زبردست تھا دونوں پینل تھوڑے سے فاصلے پر رہتے ہوئے دوڑ میں بھاگتے نظر آئے کچھ ہی وقت کے بعد دیکھا جا سکتا تھا کہ جنونی اپنے جنون کو پانے کے لئے آگے ہی آگے بڑھتے جا رہے تھے اللہ اللہ کر کے شام ڈھلی اور صبح کا انتظار ہونے لگا آخر کار 29 اکتوبر کے سورج نے جنم لیا اور ٹھیک 09:00 بجے جنون پینل کی کامیابی کا اعلان کر دیا گیا، قاضی حبیب الرحمان کا کہنا تھا کہ ہم اگلے دو ہفتوں جنون پینل منشور پر کام شروع کر دیں گے، ان کا مزید کہنا تھا کہ خصوصی طور پر جرمنی میں بسنے والی پاکستانی کمیونٹی کے مسائل کا حل،ان کو پاکستان میں درپیش آنے والے مسائل کا حل،اوور سیز پاکستانیوں کے مسائل، کمیونٹی کا جرمن معاشرے میں انظمام، ایک ذمہ دار شہری کے کردار، کمیونٹی کے لئے ثقافتی پروگرام، پاکستانی طلباء و طالبات کو پیش آنے والے مسائل کا حل، اوور سیز بزنس فورم کا انعقاد، سیاحت کو فروغ دینے کے مسائل کا حل، یہ تمام مسائل ہمارے پروگرام میں شامل ہیں انشا اللہ ہم کمیونٹی سے رابطہ کریں گے اور رابطہ کے لئے جلد پروگرام ترتیب دیئے جائیں گے۔ انہوں نے اپنی پوری ٹیم کا پیغام بذریعہ ویڈیو شان پاکستان سے شیئر کیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ انشا اللہ بہت جلد جرمنی میں رحمت العالمین کانفرنس کروائی جائے گی۔