۔،۔آسٹریلوی فارما نے بھنگ کے مرکز کے لئے 450ملین ڈالر کے معاہدے پر دستخط کر دیئے۔ نذر حسین۔،۔
۔،۔آسٹریلوی فارما نے بھنگ کے مرکز کے لئے 450ملین ڈالر کے معاہدے پر دستخط کر دیئے۔ نذر حسین۔،۔
٭افغانستان کے حکمران طالبان نے ایک آسٹریلوی دوا ساز کمپنی نے طالبان کیساتھ 450 ملین امریکی ڈالر کے معاہدے پر دستخط کئے ہیں ٭
شان پاکستان افغانستان۔آسٹریلیا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی دی ڈیلی سٹارکے مطابق ایک آسٹریلوی دوا ساز کمپنی (سی فارم) نے طالبان کے ساتھ 450 ملین امریکی ڈالر کے معاہدے پر دستخط کئے ہیں، تا کہ افغانستان میں بھنگ کے لئے پروسیسنگ سینٹر قائم کیا جا سکے، طالبان حکومت کے پریس ڈائریکٹر قاری سعید کھوسٹی نے کہا ہے کہ ایک معاہدے پر دستخط ہو چکے ہیں اور توقع ہے کہ یہ منصوبہ چند دنوں میں اپنا کام شروع کر دے گا۔ پثرووک افغان نیوز ایجنسی کے مطابق کمپنی کے نمائندے نے منگل کو اس سلسلے میں افغانستان کے نائب وزیر منشیات سے ملاقات کی، جنہوں نے اس منصوبے کے لئے 450 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کا وعدہ کیا۔ العربیہ کی رپورٹ کے مطابق سعید خوستی نے کہا ہے کہ کمپنی، جو کہ دواوں کی بھنگ کی کریم تیار کرتی ہے،کو افغان بھنگ کی ہزاروں ایکڑ کھیتی تک رسائی دی جائے گی۔ واضح رہے طالبان نے افغانستان کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد اگست میں ملک بھر میں بھنگ اور افیون کی پیداوار کے خلاف کریک ڈاون کرنے کا عزم کیا تھا۔بھنگ اور افیون کی فصلیں دائیں بازو کے انتہا پسندوں کے لئے آمدنی کے اہم ذرائع کے طور پر جانے جاتے ہیں جبکہیہ افغانستان پر امریکی زیر قیادت قبضے کے تحت ایک شورش پسند گروپ کے طور پر کام کرتا تھا۔بھنگ اور افیون کی فصلیں غیر ملکی افواج کے خلاف مزاحمتی جنگ کے دوران آمدن کا اہم ذریعہ سمجھی جاتی تھیں اور وہ افغانستان پر امریکا کی قیادت میں قبضے کے دوران میں بھنگ اور پوست کی فروخت سے حاصل شدہ رقوم اپنی سرگرمیوں کے لئے استعمال میں لاتے تھے۔ ٭افغان کسان کابل کے شمال میں صوبہ بلخ میں چرس کے پودوں کی کاشت اور کٹائی کرتے ہوئے٭