۔،۔ میان مبین اختر کے والد میاں اختر حسین کے پاس تعزیت کرنے والوں کا تانتا بندھا ہوا ہے۔ نذر حسین۔،۔

٭گذشتہ بدھ کو میاں مبین اختر کی والدہ ماجدہ قضائے الہی سے انتقال کرگئی تھیں،ایک ہفتہ گزر جانے کے بعد بھی ابھی تک تمام سیاسی پارٹیوں کے رہنما جوک در جوک میاں مبین اختر کے والد میاں اختر حسین کے پاس تعزیت(دُعا) کے لئے پہنچ رہے ہیں،، خصوصی طور پرپاکستان پیپلز پارٹی کے پارلیمنٹرینز سید خورشید شاہ،شیری رحمان، سیدظفر علی شاہ اپنے وفد کے ساتھ تعزیت(دُعا) کے لئے تشریف لائے ٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/برلن/بورے والا۔ میاں مبین اختر جو کسی تعارف کے محتاج نہیں ان کی والدہ ماجدہ گذشتہ بدھ کو قضائے الہی سے وفات پا گئیں،یہ خبر آناََ فاناََ نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں آگ کی طرح پھیل گئی ، ان کی نماز جنازہ میں پاکستان بھر سے سیاسی،سماجی،مذہبی اور سیاسی رہنماوُں نے شرکت کی جبکہ ان کے جسد خاکی کو ان کے آبائی گاوُں بورے والا میں سپرد خاک کر دیا گیا۔
ان کو ان کے آبائی گاوُں بورے والا میں سپرد خاک کر دیا گیا۔اِنَا لِلّہِ وَ اِنَا اِلَیہِ رَاجِعُونَ۔ایک ہفتہ گزر جانے کے بعد بھی ابھی تک تمام سیاسی پارٹیوں کے رہنما جوک در جوک میاں مبین اختر کے والد میاں اختر حسین کے پاس تعزیت(دُعا) کے لئے پہنچ رہے ہیں۔دُعاوں کے سلسلہ کو جاری رکھتے ہوئے٭جرمنی کے شہر برلن میں ٭۔14 جنوری 2022 بروز جمعّۃالمبارک بوقت 13:00 بجے بعد نماز جمعّہ جامعہ مسجد منہاج القرآن برلن میں برائے ایصال ثواب(والدہ مرحومہ) میاں مبین اختر اور محمد ذوالفقار علی کی ہمشیرہ کے لئے ختم قرآن پاک اور اجتماعی دُعا کے لئے محفل کا اہتمام کیا گیا ہے، جس میں تمام دوست و احباب کو شرکت کی دعوت دی جاتی ہے شرکت فرما کر ثواب دارین حاصل کریں۔ روح کا اصل وطن یہ دنیا نہیں بلکہ عالم بالا ہے