۔،۔ جرمن پاکستانی ثقافت و بہبود ایسوسی ایشن رجسٹرڈصرف ادارہ نہیں،آپ کا رہبر بھی ہے۔ نذر حسین۔،۔
۔،۔ جرمن پاکستانی ثقافت و بہبود ایسوسی ایشن رجسٹرڈ صرف ادارہ نہیں،آپ کا رہبر بھی ہے۔ نذر حسین۔،۔
٭جرمن پاکستانی ثقافت و بہبود ایسوسی ایشن رجسٹرڈ فرینکفرٹ صرف ادارہ ہی نہیں جبکہ مشکل وقت میں آپ کے ساتھ قدم بقدم کھڑا ہوتا ہے، ہمارے ممبران کو مشکل گھڑی میں صرف فون کرنا ہوتا ہے باقی ذمہ داری ادارہ بڑے احسن طریقے سے سرانجام دیتا ہے،ڈیڈ باڈی کو جرمنی میں دفنانا ہو یا پاکستان بجھوانا ہو تمام کاغذی کاروائی بھی ادارہ ہی سرانجام دیتا ہے٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ۔ جرمن پاکستانی ثقافت و بہبود ایسوسی ایشن رجسٹرڈ فرینکفرٹ صرف ادارہ ہی نہیں جبکہ مشکل وقت میں آپ کے ساتھ قدم بقدم کھڑا ہوتا ہے، ہمارے ممبران کو مشکل گھڑی میں صرف فون کرنا ہوتا ہے باقی ذمہ داری ادارہ بڑے احسن طریقے سے سرانجام دیتا ہے،ڈیڈ باڈی کو جرمنی میں دفنانا ہو یا پاکستان بجھوانا ہو تمام کاغذی کاروائی بھی ادارہ ہی سرانجام دیتا ہے، جرمن پاکستانی ثقافت و بہبود ایسوسی ایشن رجسٹرڈ فرینکفرٹ ابھی تک اپنی ذمہ داری نبھاتے ہوئے تقریباَ(58)َ (اٹھاون) ڈیڈ باڈی پاکستان اور جرمنی میں دفنانے کا کام سرانجام دے چکا ہے، (9)ڈیڈ باڈیز ایسی تھیں جن میں جرمن پاکستانی ثقافت و بہبود ایسوسی ایشن نے قونصلیٹ جنرل آف پاکستان فرینکفرٹ کے ساتھ تعاون کیا ہے۔اسی ضمن میں کورونا کے دوران فرینکفرٹ میں موجود سات مساجد کے ساتھ تقریباََ بارہ ہزار یورو (12,000) کا تعاون کیا گیا ہے جبکہ۔ لاہورمدینہ ایسوسی ایشن، سٹی سوسائٹی کھاریاں اور کھانا ڈیولپمنٹ کونسل منڈی بہاولدین کی مدد میں پندرہ لاکھ(15) روپیہ کی مدد کی گئی ہے۔واضح رہے کہ جرمنی میں آئے دن کوئی نہ کوئی ایسا کیس سامنے آ جاتا ہے کہ ایک شخص جو عرصہ دراز سے جرمنی میں رہائش پذیر ہے اور مرنے کے بعد اسے یا تو لاوارث قرار دیا جاتا ہے اور یا تو کہا جاتا ہے کہ ہمیں تو اس ادارے کا پتہ ہی نہیں تھا،آپ کی اطلاع کے بعدجرمن پاکستانی ثقافت و بہبود ایسوسی ایشن ممبر،رکن،سوسائٹی کی مدد کے حقدار فرد کے انتقال پر سوسائٹی کسی بھی تدفین انسٹی ٹیوٹ کو میت کی ٹرانسپورٹ، غسل۔ تکفین، نماز جنازہ، دستاویزات کی تیاری اور مناسب اخراجات کے ساتھ کم سے کم وقت میں پاکستان کے کسی ایک بڑے ایئرپورٹ تک پہنچانے کے انتظام کی ذمہ داری سونپے گی (ڈیڈ باڈی پاکستان بھیجنے کی صورت میں اس کے علاوہ سوسائٹی متوفی کے لواحقین کو ایک ہزار (1000) یورو نقدمدد کی مد میں ادا کرتی ہے)۔ اگر کسی رکن کی وصیت یا اس کے لواحقین کے فیصلہ کے تحت متوفی کی تدفین جرمنی میں ہی ہو گی تو سوسائٹی کی جانب سے تدفین کے تمام اخراجات ادا کئے جائیں گے ۔ دونوں صورتوں میں متوفی کے لواحقین کو سوسائٹی اور اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کرنا ہو گا۔جرمنی میں بسنے والی تمام پاکستانی کمیونٹی سے اپیل کی جاتی ہے کہ خود اور اپنے دوست و احباب کو ممبر بننے کی ترغیب دیں تا کہ مرنے کے بعد آپ کی لاش کو کوئی سنبھالنے والا ہو نہ کہ جلا دی جائے۔جس میں ڈیڈ باڈی کو اسپتال سے لینا، ڈیتھ سرٹیفکیٹ، قبرستان میں جگہ لینا، وقت لینا، پاکستان بجھوانے کے لئے نو آبجکشن سرٹیفکیٹ حاصل کرنا، ڈیڈ باڈی ایئرپورٹ تک پہنچانا یا قبرستان تک پہنچانا یہ احسن ذمہ داری آپ کا اپنا ادارہ۔ جرمن پاکستانی ثقافت و بہبود ایسوسی ایشن ہی کر سکتا ہے اس لئے تمام دوست و احباب سے گزارش ہے کہ مشکل وقت جو ہر کسی پر آنا ہی آنا ہے سے بچنے کے لئے ہماری ممبر شپ اختیار کریں۔ صرف دس یورو میں آپ، آپ کی شریک حیات، آپ کے بچے جب تک ان کو کنڈر گلڈ یعنی گورنمنٹ سے بچوں کا خرچہ ملتا ہے جو عموماََ پچیس سال کی عمر تک ملتا ہے وہ بھی آپ کے ساتھ انشورنس میں شامل ہیں ہاں تعلیم مکمل کرنے کی صورت میں اور کام کرنے کی صورت میں انہیں اپنی ممبر شپ اختیار کرنی پڑے گی۔ ٭٭جرمن پاکستانی ثقافت و بہبود ایسوسی ایشن رجسٹرڈ فرینکفرٹ کے ممبران کو اس بات پر فخر ہونا چاہیئے کہ آج تک ادارہ تقریباََ دو لاکھ اکیاون ہزار پانچ سو یورو (251,500) ممبران کی مدد سے خرچ کر چکا ہے اور آئے دن ہمارے ممبران میں اضافہ ہو رہا ہے۔سید ثقلین شاہ نقوی کی قیادت میں جرمن پاکستانی ثقافت و بہبودایسوسی ایشن کے وفد نے قونصل جنرل آف پاکستان فرینکفرٹ زاہد حسین سے ملاقات کی زاہد حسین نے ادارے کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستانی کمیونٹی کی خوش قسمتی ہے کہ ایک ایسا ادارہ کمیونٹی کے لئے اپنی خدمات سرانجام دے رہا ہے اور نہ صرف یہ،یہ ایک نیکی اور ثواب کا کام ہے، وفد نے نئے تعینات ہونے والے ہیڈ آف چانسلری شفاعت کلیم خٹک سے بھی ملاقات کی اپنی کارکردگی سے آگاہ کیا ان کا بھی کہنا تھا کہ یہ کار خیر کا کام ہے ، زاہد حسین اور شفاعت علیم خٹک کا بھی کہنا تھا کہ کمیونٹی کو چاہیئے کے وہ آپ کی ممبر شپ اختیار کریں دیار غیر میں آپ کی اور ادارے کی خدمات اوورسیز پاکستانیوں کے لئے بہت بڑا کام ہے جو کہ آپ بغیر معاوضہ لئے ادا کر رہے ہیں۔۔ ممبر شپ حاصل کرنے کے لئے نیچے دیئے گئے لنک سے ممبر شپ کا فارم حاصل کریں اور فارم کو بھرنے کے بعد اوپردیئے گئے ایڈریس پر فارم بھیج دیں۔