،۔،مراڑیاں شریف) گجرات میں سالانہ معراج النبیﷺیکم مارچ بعد نماز عشا انعقاد پذیر ہوگا۔،۔
،۔،مراڑیاں شریف) گجرات میں سالانہ معراج النبیﷺیکم مارچ بعد نماز عشا انعقاد پذیر ہوگا۔،۔
گجرات/لاہور/اسلام آباد: (پریس ریلیز) درگاہ مقدسہ نیک آباد (مراڑیاں شریف) گجرات میں سالانہ معراج النبیﷺ کانفرنس اورعرس مبارک شیخ المشائخ خواجہ پیر محمد نیک عالم قادری رحمۃ اللہ علیہ یکم مارچ بعد نماز عشا انعقاد پذیر ہوگا۔ صدارت پیشوائے اہلسنت پیر محمد افضل قادری فرمائیں گے۔ جبکہ ملک بھر سے حضرات وخواتین شریک ہونگے۔ اس موقع پر جامعہ قادریہ عالمیہ سے فارغ التحصیل ہونے والے علما، قراء، فضلا اور حفاظ کی دستار بندی کی جائے گی۔ انتظامات کیلئے مختلف کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں ہیں۔ جبکہ حضرات اور خواتین کیلئے علیحدہ علیحدہ انتظامات تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں۔ کانفرنس سے پیر عثمان افضل قادری اور دیگر جیّد علماء کرام اکابر مشائخ عظام اور ممتاز سکالرز خطابات کریں گے اور واقعہ معراج النبیﷺ تفصیلا بیان کیا جائے گا۔ جبکہ صاحب عرس کے حالات اور دینی خدمات پر بھی روشنی ڈالی جائے گی۔ اس موقع پر ملک کے نامور ثناء خوان رسول اور قرآء حاضری پیش کرینگے۔ آخر میں امت مسلمہ وطن عزیز پاکستان اور حاضری کے لئے خصوصی دعائیں کی جائیں گی اور حاضرین ایمانی وروحانی فیوض وبرکات حاصل کریں گے۔