۔،۔ جسٹس ہیلپ لائن یورپین یونین کے سفیر میاں مبین اختر کا دورہ پاکستان اور ملاقاتیں۔ نذر حسین۔،۔

٭جسٹس ہیلپ لائن یورپین یونین کے سفیر میاں مبین اخترکا کراچی ہوائی اڈے پر پرتپاک استقبال کیا گیا، یوم یکجہتی کے موقع پر میاں مبین اختر کی جانب سے کراچی میں اہم ملاقاتوں کے علاوہ یوم یکجہتی کشمیر بھی منایا٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/برلن/کراچی/لاہور/اسلام آباد/بورے والا۔ جسٹس ہیلپ لائن یورپین یونین کے سفیر میاں مبین اختر 4 فروری کو پاکستان کے اہم دورے پر روانہ ہوئے، پانچ فروری کو کراچی کے ہوائی اڈے پر ان کا پرتباک استقبال کیا گیا، کراچی قیام کے دوران انہوں نے یوم یکجہتی کشمیر بھی منایا، چیف سیکٹری سندھ سید ممتاز علی ٹاہ کی جانب سے میاں مبین اختر کے اعزاز میں دیئے گئے استقبالیہ میں قاضی محمد بشیرایڈوکیٹ، جسٹس ہیلپ لائن کے صدر ندیم ٹیخ ایڈووکیٹ، رسول بخش ساند، سلیم مائیکل، حارث بھٹی، عاطف مرزا اور دیگر نے بھی شرکت کی، جسٹس ہیلپ لائن یورپین یونین کے سفیر میاں مبین اخترکے اعزاز میں پرتکلف بوٹ ڈنر دیا گیا جس میں مسٹر ہولگر زیگلر قونصل جنرل آف فیڈرر یپبلک آف جرمنی کراچی، مسٹر فیصل ندیم، مسٹر عمر شاہ سفارتکار وزیر برائے اسٹیٹ اور چیئرمین بورڈ آف انوسٹمنٹ گورنمنٹ آف پاکستان مسٹر محمد اظہر بھی شریک تھے۔ اسکالر راوُ ناصر علی جہانگیر اور فارما سیوٹیکل انڈسٹری کی معروف شخصیت کرشنا چنانی اتم پرکاش نے جسٹس ہیلپ لائن یورپین یونین کے سفیر میاں مبین اختر کے اعزاز میں ہوٹل کوہ نور میں خصوصی تقریب کا اہتمام کیا۔رانا رشید، رسول ریت سابق اے آئی جی ذوالفقار علی شاہ سابقڈی جی امیگریشن کراچی کی طرف سے خصوصی طور پر پرانے دوستوں کے پرتلف اہتمام کیا گیا۔ اسلام آباد سے بورے والا جاتے ہوئے خصوصی طور پر پاکستان کی سوغات کچالو اور امرودوں کی چاٹ بھی کھائی گئی۔ اپنے آبائی گاوُں بورے والا پہنچنے پر والدہ ماجدہ مرحومہ کے ایصال ثواب کے دُعائے مغفرت کا اہتمام کیا گیا جس میں پورے پاکستان سے میاں مبین اختر اور ان کے والد محترم میاں اخترحسین کے پاس تعزیت اور دعا کے لئے تشریف لائے اور دعا میں شرکت کی۔ بعد ازاں میاں مبین اختر نے بورے والا کی لیجنڈ شخصیت بریگیڈئیر عامر ہاشمی سے ملاقات کی اور بورے والا میں شاندار تعلیمی ادارے ٭دی امیریکن لائیسٹف اسکول قائم کرنے پر انہیں مبارک باد دی، بریگیڈئر عامر ہاشمی نے معزز مہمانوں کو اسکول کے مختلف شعبوں کا وزٹ کروایا اور اسکول کے سسٹم آف سٹڈی پر بریفنگ دی، ان کا کہنا تھا کہ ہم محض تعلیم پر زور نہیں دے رہے بلکہ بچوں کی تربیت اور انہیں ملک و قوم کا بہترین شہری بنانا ہی ہماری اولین ترجیع ہے۔ میاں مبین اختر نے اسکول کی کارکردگی اور سسٹم کو بے حد سراہا اور اسے ماڈل آف جرمن سٹائل قرار دیا۔جسٹس ہیلپ لائن کے صدر ندیم شیخ ایڈووکیٹ اور ان کی ٹیم میاں مبین اختر سفیر جسٹس ہیلپ لائن یورپین یونین، راو ناصر علی جہانگیر، سید ذوالفقار شاہ، ریاض مہر، حارث امین بھٹی، شہزادہ خرم، عبد الصمد بڈہانی اور دیگر کے اعزاز میں ڈی جی ایگل اینڈ جسٹس اتھارٹی ڈاکٹر رحیم اعوان کی جانب سے اسلام آباد کے بلند ترین ریسٹورنٹ لامنٹالا میں عشائیہ دیا۔ ملک بھر کی تمام جیلوں میں جرمانہ عدم ادائیگی کی وجہ سے مقیم قیدیوں کے لئے جسٹس ہیلپ لائن اور جسٹس اتھارٹی حکومت قاکستان کا مشترکہ اجلاس ہوا جس میں۔ ڈاکٹر محمد رحیم اعوان، ڈائریکٹر جنرل لیگل اینڈ جسٹس اتھارٹی، حکومت قاکستان اور جسٹس ہیلپ لائن کے سربراہ ایڈووکیٹ ندیم شیخ کی جانب سے عبد اللہ بڈہانی کمیٹی کی سربراہ اور سید اسرار علی سابق ڈائریکٹر ایف آئی اے کمیٹی کے سیکٹری مقرر ہونے پر باہمی مسودہ پر دستخط ہوئے۔ میاں مبین اختر نے اسلام آباد میں سگنیچر ہوٹل اور رہائشگاہ کا خصوصی دورہ کیا۔ سابق چیف جسٹس لاہور و سابق جج سپریم کورٹ جسٹس اعجاز چوہدریسے اہم ملاقات کی ان کے ہمراہ ندیم شیخ، راو ناصر علی جہانگیر، حارث امین اور بیسرٹر بلال چوہدری اور دیگر ساتھی بھی شامل تھے۔ آپ نے جسٹس تصدق جیلانی جج انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس، سابق چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان سے بھی ملاقات کی۔ میاں مبین اختر نے جبکہ لاہور میں سینیٹر کامل علی آغا سابق ویز جسٹس ہیلپ لائن کے وفد سے لاہور میں ملاقات کی۔ پاکستان مسلم لیگ (ق) شعبہ خواتین کی سربراہ و پارلیمنٹیرین آمنہ الفت نے ندیم شیخ، میاں مبین اختر کے اعزاز میں لاہور استقبالیہ کا اہتمام کیا، اس موقع پر سماجی شخصیت راو ناصر علی جہانگیر، صائمہ امجد و دیگر رہنماوں نے بھی شرکت کی۔ میاں مبین نے اپنے پرانے دوستوں سے بھی لاہور میں ملاقاتیں کیں جن میں خصوصی طور پر معروف ہائی کورٹ کے ایڈووکیٹ رانا منصور سے بھی ملاقات ہوئی۔ہائی کورٹ پنجاب کے معروف ایڈووکیٹ میاں اجمل لطیف، مجسٹریٹ لاہور فوڈ کنٹرول محمد ایوب اور معروف کاروباری شخصیت شیخ رضوان رمضان سے طویل ملاقات کی اور حالات حاضرہ پر تبصرہ بھی کیا۔ اسی دوران معروف سیاست دان عام عوام پارٹی کے سربراہ سہیل ضیاء بٹ سے بھی ملاقات کی۔