۔،۔ اِنَا لِلّہِ وَ اِنَا اِلَیہِ رَاجِعُونَ۔رحمان ملک قضائے الہی سے وفات پا گئے۔ نذر حسین۔،۔
۔،۔ اِنَا لِلّہِ وَ اِنَا اِلَیہِ رَاجِعُونَ۔رحمان ملک قضائے الہی سے وفات پا گئے۔ نذر حسین۔،۔
٭رحمان ملک نفیس انسان تھے، غریبوں کی مدد ان کا شیوہ تھا،رحمن ملک ایک بہادر انسان تھے۔ یہ کہنا ہے میاں مبین اختر کا، جبکہ پاکستان جرمن پریس کلب کے صدر سلیم پرویز بٹ کا کہنا ہے کہ رحمان ملک کی وفات سے پاکستان کی سیاست میں بہت بڑا خلا پیدا ہو گیا ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے سابقہ صدر سجاد حسین نقوی کا کہنا ہے کہ وہ ایک نڈر، بہادر اور نفیس شخصیت کے مالک تھے، ایڈیٹر ان چیف شان پاکستان نذر حسین کا کہنا ہے کہ رحمان ملک دوستوں کے دوست تھے مشکل وقت میں دوستوں کے ساتھ کھڑے ہونے کے ماہر تھے٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/برلن/آشافن برگ/ڈوڈن ہوفن۔ اِنَا لِلّہِ وَ اِنَا اِلَیہِ رَاجِعُون۔رحمان ملک نفیس انسان تھے، غریبوں کی مدد ان کا شیوہ تھا،رحمن ملک ایک بہادر انسان تھے۔ یہ کہنا ہے میاں مبین اختر کا، جبکہ پاکستان جرمن پریس کلب کے صدر سلیم پرویز بٹ کا کہنا ہے کہ رحمان ملک کی وفات سے پاکستان کی سیاست میں بہت بڑا خلا پیدا ہو گیا ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے سابقہ صدر سجاد حسین نقوی کا کہنا ہے کہ وہ ایک نڈر، بہادر اور نفیس شخصیت کے مالک تھے، ایڈیٹر ان چیف شان پاکستان نذر حسین کا کہنا ہے کہ رحمان ملک دوستوں کے دوست تھے مشکل وقت میں دوستوں کے ساتھ کھڑے ہونے کے ماہر تھے۔جسٹس ہیلپ لائن یورپین یونین کے سفیر میاں مبین اختر نے شان پاکستان سے بات کرتے ہوئے کہا کہ رحمان ملک دوستوں کے دوست تھے ایک نفیس انسان اور غریبوں کی مدد کرنے والی شخصیت کے حامل تھے ان کی وفات کا سن کر دلی افسوس ہوا اللہ کریم ان کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطاء فرمائے اور ان کی خطائیں معاف فرمائے۔ پاکستان جرمن پریس کلب کے صدر سلیم پرویز بٹ کا کہنا تھا کہ وہ دوستی نبھانے والے نفیس انسان تھے غریبوں کا درد ان کے دل میں تھا وہ بہت نڈر اور بہادر اوصاف کے مالک تھے ان کی وفات کے بعد پاکستانی سیاست میں ایک بہت بڑا خلا پیدا ہو گیا ہے۔ پیپلز پارٹی جرمنی کے سابق صدر سجاد حسین نقوی نے شان پاکستان سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی ان اپنی جوار رحمت میں جگہ عطاء فرمائے، رحمان ملک ایک سلجھے ہوئے سیاست دان تھے ان کی یہ خوبی تھی ان کو معلوم ہوتا تھا کب اور کہاں اور کیسے بات کرنی ہے کیونکہ پاکستان پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے سیاستدان تھے جو کہ سیاست میں آنے سے پہلے ایف آئی اے کے سربراہ رہ چکے تھے۔ جبکہ نذر حسین ایڈیٹر ان چیف شان پاکستان نذر حسین کا کہنا تھا کہ رحمان ملک دوستوں کے دوست تھے ان کی بہادری کی بات کی جائے تو نڈر اور بے خوف مشکل گھڑی میں دوستوں کے ساتھ کھڑا ہونے کا ہنر رکھتے تھے۔ واضح رہے رحمان ملک نے بے نظیر بھٹو کے چیف سیکورٹی کے فرائض بھی نبھائے وہ بے نظیر بھٹو کے با اعتماد اور وفادار ساتھیوں میں سے تھے جبکہ سینیٹر رحمان ملک نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بہت اہم اور بہادرانہ کردار ادا کیا۔ رحمان ملک نے ملک کی دو بڑی سیاسی جماعتوں پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان میں ٭ میثاق جمہوریت٭ میں اہم کردار ادا کیا۔ملک رحمان نے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی(ایف۔آئی۔اے) میں خصوصی ایجنٹس کے طور پر کامیاب کیرئیر اپنایا اور بالآخر (1993- 1996) تک (ایف۔آئی۔اے) کے ایڈیشنل ڈائریکٹر بن گئے۔ ہماری دُعا ہے کہ اللہ کریم رحمان ملک کو اپنے حبیب آقا دو جہاں حضرت محمد ﷺ کے صدقے جنت الفردوس میں اعلی مقام عطاء فرمائے ان کی مغفرت و بخشش فرمائے اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائیں (آمین۔ثم آمین)۔ جسٹس ہیلپ لائن یورپین یونین کے سفیر میاں مبین اختر۔پاکستان جرمن پریس کلب کے صدر سلیم پرویز بٹپاکستان پیپلز پارٹی کے سابقہ صدر سجاد حسین نقوی شان پاکستان کے ایڈیٹر ان چیف رحمان ملک کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ تمام مسلمانوں سے مرحوم کی روح کو ایصال ثواب پہنچانے کے واسطے سورۃ فاتحہ کی درخواست ہے۔