۔،۔ لاہورجنرل ہسپتال کے سابق ڈی ایم ایس ڈاکٹر طارق سلطان بٹ انتقال کرگئے ۔،۔
٭ انہیں سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپردخاک کردیا گیا، مختلف شخصیات کااظہار تعزیت٭

لاہور۔ لاہور جنرل ہسپتال کے سابق ڈی ایم ایس ڈاکٹرطارق سلطان بٹ گذشتہ روز قضائے الٰہی سے انتقال کرگئے،انہیں سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں مقامی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔ان کی نمازجنازہ میں سینئر ڈاکٹرز،شعبہ صحت پنجاب کے اعلیٰ حکام سمیت مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات نے شرکت کی۔پرنسپل پوسٹ گریجوایٹ میڈیکل انسٹیٹیوٹ وامیرالدین میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر سردار محمدالفرید ظفر، معروف ماہرچشم پروفیسرڈاکٹر حسین احمدخاقان،انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی چیئرمین محمدناصراقبال خان، الائیڈ ہیلتھ پروفیشنل آرگنائزیشن لاہور جنرل ہسپتال کے سابقہ چیئرمین حاجی مظہرشاہ اورزاہد حسین نے ڈاکٹرطارق سلطان بٹ کے انتقال پران کے پسماندگان سے اظہار تعزیت اورخصوصی دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ رب العزت ان کی مغفرت،بخشش،ان کے درجات بلند،انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام جبکہ پسماندگا ن کوصبر جمیل عطاء فرمائے۔آمین