۔،۔ یوکرین سے پولینڈ میں داخل ہونے کے خواہشمند پاکستانی شہریوں کے لئے پبلک نوٹس۔ نذر حسین۔،۔

٭پولینڈ کی وزارت برائے امور خارجہ نے سفارتخانہ پاکستان کو تازہ ترین معلومات سے آگاہ کر دیا جس میں زمینی راستے سے پولینڈ میں داخلہ، ذاتی گاڑیوں میں سفر کرنے والے پاکستانی شہریوں کے لئے ہدایات، پی سی آر ٹیسٹ اور ویکسی نیشن کے ثبوت بھی شامل ہیں ٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/یوکرین/پولینڈ/ ۃ سفارتخانہ پاکستان کے سفیر ملک محمد فاروق نے یوکرین سے پولینڈ میں داخل ہونے کے خواہشمند پاکستانی شہریوں کے لئے پبلک نوٹس جاری کر دیا جس میں پولینڈ کی وزارت برائے امور خارجہ نے سفارتخانہ پاکستان کو تازہ ترین معلومات سے آگاہ کیا تھا۔ پاکستانی شہریوں کو زمینی راستے سے پولینڈ میں داخل ہونے کی اجازت ہے جبکہ وہ پندرہ (15)دن کے اندر وہ آگے کا سفر کر سکتے ہیں، نوٹس کے مطابق ٭پب۔سی۔آر ٹیسٹ، ویکسی نیشن کے ثبوت اور قرنطینہ سمیت کووڈ Covid-19 کی پابندیاں معطل کر دی گئی ہیں ٭ اپنی ذاتی گاڑیوں میں سفر کرنے والے تمام افراد کے پاس درست (ویلڈ) ڈرائیونگ لائسنس، اپنے نام پر رجسٹریشن اور ویلڈ(درست) انشورنس پریمیم ہونا لازمی ہے، کوئی بھی شخص جو گاڑی چلا رہا ہو، گاڑی اس کے نام پر نہیں، اس کا نام تصدیق شدہ ترجمے کے ساتھ پاور آف اٹارنی کا نوٹرائز لیٹر ہونا ضروری ہے ٭سفیر پاکستان ملک محمد فاروق فرینکفرٹ میں (2002-2005)تک ہیڈ آف چانسلری رہ چکے ہیں وہ جب تک فرینکفرٹ تھے جہاں بھی پاکستانی کمیونٹی کو ضرورت محسوس ہوئی ملک محمد فاروق وہیں پائے جاتے تھے۔ ایئر پورٹ پر پی آئی اے کی فلائٹ کے آنے سے پرواز تک ملک محمد فاروق پی آئی اے کے کاونٹر کے ارد گرد ہی رہتے تھے کئی بار کسی کمیونٹی کے فرد کے ویزہ کا مسئلہ پیدا ہوتا تو فوراََ قونصل خانہ فون کر کے مسئلہ حل کروا دیتے تھے۔ وہ ایک بہادر اور نڈر شخصیت کے مالک ہیں امید کرتے ہیں کہ وہ پولینڈ کے باڈر پر پاکستانی کمیونٹی کی مدد کے لئے کسی نہ کسی طرح مدد کے لئے تیار ہوں گے۔ جیسا کہ پاکستان جرمن پریس کلب کے صدر سلیم پرویز بٹ نے فیس بک پر شیئر کیا ہے خوش آئین خبر ہے۔

Malik Muhammad Farooq