۔،۔اِنَا لِلّہِ وَ اِنَا اِلَیہِ رَاجِعُونَ۔چوہدری اظہر فاروق کے بھائی چوہدری ظفر قضائے الہی سے وفات پا گئے۔ نذر حسین۔،۔

٭صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل فرینکفرٹ چوہدری اظہر فاروق کے بھائی چوہدری ظفر پاکستان گجر خان میں قضائے الہی سے وفات پا گئے ہیں۔ سلیم پرویز بٹ صدر پاکستان جرمن پریس کلب و عہدیداران، نذر حسین ایڈیٹر شان پاکستان اور ان کی ٹیم اس مشکل گھڑی میں چوہدری اظہر فاروق اور اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں،انتہائی افسوسناک خبر یہ ہے کہ گذشتہ دنوں چوہدری ظفر کی شریک حیات بھی اس دنیا فانی سے کوچ کر گئی تھیں ٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/گجر خان۔ اِنَا لِلّہِ وَ اِنَا اِلَیہِ رَاجِعُون۔صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل فرینکفرٹ چوہدری اظہر فاروق جو کسی تعارف کے محتاج نہیں عرصہ دراز سے کمیونٹی کی خدمت کرتے چلے آ رہے ہیں ان کے بھائی چوہدری ظفر پاکستان گجر خان میں انتقال فرما چکے ہیں۔جن کی نماز جنازہ اور تدفین گذشتہ روز ان کے آبائی قبرستان میں اداکر دی گئی ہے۔ یہ فوتگی چوہدری اظہر فاروق اور ان کے اہل خانہ کے لئے انتہائی تکلیف دہ اس لئے ہے کہ حال ہی میں ظفر چوہدری کی شریک حیات انتقال کر گئی تھیں چند ہفتوں کے بعد وہ خود بھی اس جہان فانی سے کوچ کر گئے۔ اللہ تعالی مرحوم چوہدری ظفر اور ان کی شریک حیات کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطاء فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطاء فرمائے۔ پاکستان جرمن پریس کلب، شان پاکستان جرمنی کی پوری ٹیم اللہ کریم کی بارگاہ میں دُعا گو ہیں ٭اے اللہ اپنی رحیمی و کریمی کے صدقے مرحوم ظفر چوہدری اور ان کی اہلیہ مرحومہ کو معاف فرما دے،عذاب قبر سے بچا ان کی قبر میں روشنی و کشادگی فرما، دیدار مصطفی عطاء فرما اور جنت الفردوس میں اعلی و بہتر گھر عطاء فرما (آمین ثم آمین)پڑھنے والے تمام دوست و احباب سے درخواست ہے کہ تین بار سورۃ اخلاص پڑھ کر ان کی روح کو بخش دیں۔ اس دنیا میں جو بھی آتا ہے اُسے موت کا مزہ چکھنا ہے اور قبر کی اندھیری کوٹھڑی میں بسیرا کرنا ہے، امیر ہو یا غریب۔ بادشاہ ہو یا فقیر اُس نے موت کو گلے لگانا ہی ہوتا ہے۔ہماری دُعا ہے کہ مرحوم کو اللہ تعالی کی رضاء اور جنت کی خوشخبری حاصل ہو اور ملائکہ لحد میں ہی اللہ کریم کی طرف سے ان کے لئے نعمتوں کی بشارت لے کر اُتریں جو ان کو عطاء کی جائیں۔