۔،۔ فرینکفرٹ کے ہوائی اڈے پر فضائی سیکورٹی معاونین نے دستی سامان سے پستول برآمد کر لی۔نذر حسین۔،۔
۔،۔ فرینکفرٹ کے ہوائی اڈے پر فضائی سیکورٹی معاونین نے دستی سامان سے پستول اور گولیاں برآمد کر لیں۔نذر حسین۔،۔
٭(54) سالہ کاروباری خاتون کے ہینڈ بیگ سے پستول(سگساوُر)بمہ سات راونڈ کے برآمد کر لیا،خاتون کولون سے آئی تھی اور فرینکفرٹ سے میونخ کے لئے سفر کرنے جا رہی تھی٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/کولون/ہیمبرگ/میونخ۔ فضائی سیکورٹی ترجمان کے مطابق یکم مارچ کو (54) سالہ خاتون میونخ کے لئے پرواز کرنے والی تھی، فرینکفرٹ ہوائی اڈے پر دستی سامان کی جانچ پڑتال کے دوران فضائی سیکورٹی معاونین نے دستی سامان سے ایک پستول بمہ سات گولیوں کے بر آمد کر لیا، کولون سے تعلق رکھنے والی جرمن کاروباری خاتون کو ریاستی اور وفاقی پولیس نے عارضی طور پر گرفتار کر لیا پوچھ گچھ کے دوران خاتون قابل فہم وضاحت فراہم کرنے سے قاصر تھی کہ اس کے دستی ہینڈ بیگ سے سات راونڈ گولیاں (9 mm) کیلیبر پستول مارکہ (سگساوُر)کیوں ملا، دوسری چیزوں کے علاوہ اس کا کہنا تھا کہ اس سامان کا مالک میرا دوست ہو سکتا ہے جس کا سامان وہ لے کر جا رہی تھی۔ سیکورٹی کو مد نظر رکھتے ہوئے فیڈرل پولیس نے (92) مسافروں کے سامان کی دوبارہ تلاشی لی۔ ایئر لائن نے دوسرے طیارے میں مسافروں کو میونخ کے لئے سوار کیاتقریباََ چھ گھنٹوں کی تاخیر کے بعد طیارہ مسافروں کو لے کر میونخ کی طرف روانہ ہوا۔ فرینکفرٹ پولیس ہیڈ کوارٹر میں فوجداری پولیس کی طرف سے فوری طور پر شروع کی گئی مزید تحقیقات کے طور پر ملزم خاتون کے کولون میں دوسرے گھر اور ہیمبرگ میں ایک اپارٹمنٹ کی تلاشی لی گئیجس پر معلوم ہوا کے ملنے والا آتشیں اسلحہ کا مالک ہیمبرگ کا ساتھی ہے، ابتدائی سروے کے مطابق اس نے دس سال سے زیادہ عرصہ قبل(سگساوُر پستول) غیر قانونی طور پر حاصل کیا تھا۔ خاتون کاروباری دورے پر اپنے ساتھ اسلحہ کیوں لے کر گئی یہ ابھی بھی تفتیش کا موضوع ہے۔ دونوں افراد کے خلاف ہیپن ایکٹ کی خلاف ورزی پر فوجداری کاروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔