۔،۔ یوکرین کی سرحدوں پر پناہ گزینوں کو نسلی امتیاز کا سامنا۔ نذر حسین۔،۔
۔،۔ یوکرین کی سرحدوں پر پناہ گزینوں کو نسلی امتیاز کا سامنا۔ نذر حسین۔،۔
٭یہ نیلی آنکھوں اور سنہری بالوں والے ننھے بچے افغانستان یا عراق سے نہیں آئے ہیں ٭یہ وہ الفاظ ہیں جن کے ساتھ کئی روز سے جو سوشل میڈیا پر غم و غصّے کی لہر دیکھی گئی، یہ تنقید یوکرین کی سرحد پر بالخصوص پولینڈ کی سمت پناہ گزینوں کی نقل و حرکت کی کوریج کے سبب سامنے آئی٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/یوکرین/پولینڈ۔ یہ نیلی آنکھوں اور سنہری بالوں والے ننھے بچے افغانستان یا عراق سے نہیں آئے ہیں۔بی بی سی۔ یہ میرے لئے بہت جذباتی ہے کیونکہ میں نیلی آنکھوں اور سنہرے بالوں والے یورپی لوگوں کو قتل ہوتے ہوئے دیکھ رہا ہوں۔ یہ کہنا تھا یوکرین کے ڈپٹی چیف پراسیکیوٹر ڈیوڈ ساکوار یلیڈزے کا اس بیان کے بعد ڈیوڈ کو مختلف حلقوں کی جانب سے نسلی امتیاز برتنے کے حوالہ سے تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ نسل پرستی کے ایسے کئی کیس سامنے آ چکے ہیں ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ افریکن سٹوڈنٹ کو پیچھے دھکیل دیا جبکہ یوکرین کے باشندوں کو بس میں پہلے سوار کیا گیا،یوکرین میں امریکی چینل (سی بی ایسCBS) نیوز کے نمائندے چارلی ڈیگاٹا نے اسکرین پر اپنے ایک تبصرے میں کہا کہ ٭احترام کے ساتھ۔ یہ عراق یا افغانستان جیسی جگہ نہیں جو دہائیوں سے جنگ کے سبب جانے جاتے ہیں بلکہ یہ نسبتاََ جدید اور تہذیب یافتہ یورپی ملک ہیں ٭ امریکی چینل (سی این این CNN) کے ایک کارکن بیجان حسینی نے بھی تصدیق کی ہے کہ دو روز قبل ٭ گندمی رنگت رکھنے والی٭ اس کی بہن جو یوکرین کی سرحد پر پھنس گئی تھی اسے سرحدی محافظین نے ملک میں داخل ہونے سے روک دیا، بیجان کے مطابق سیکورٹی حکام نے پناہ گزینوں سے مطالبہ کیا کہ وہ دو صفہں میں کھڑے ہو جائیں ٭ایک میں سفید فام اور دوسری میں سیاہ فام٭ہجرت کی بین الاقوامی تنظیم کے ڈائریکٹر جنرل کے مطابق یوکرین میں رہنے والے مہاجرین کو متاثرہ علاقوں سے کوچ کرنے اور پڑوسی ممالک کی سرحد پار کرنے کی کوشش میں بڑے چیلنجوں کا سامنا ہے۔یہ لوگ درجنوں ممالک کی مختلف شہریت رکھتے ہیں جن میں بچے، خواتین اور طلبائبھی شامل ہیں۔ ایک مصری سٹوڈنٹ کا کہنا تھا کہ ہم بھی یوکرین سے ہیں لیکن ہمیں بار بار پیچھے دھکیل دیا جاتا تھا،مقامی حکام کیمرے کے سامنے اس بات کا جواب دینے سے قاصر تھے کہ دو قطاریں کیوں لگوائی گئی تھیں ایک میں یوکرین کے باشندے اور درسری قطار میں غیر ملکی۔